سرنکوٹ کے مڑہ اپر اور لوور میں ایف آر کمیٹیاں قائم کی گئیں

0
0

مڑہ لوور پنچایت سے چوہدری حق نواز انجم اور اپر سے چوہدری محمداجور کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے
لازوا ل ڈیسک

پونچھ ؍؍جموں وکشمیر کے مختلف علاقہ جات کی طرح ضلع پونچھ میں بھی ایف آر کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں اور عوام کو فاریسٹ رائٹ ایکٹ کے متعلق جانکاری فراہم کی جا رہی ہے ۔اسی سلسلے میں ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے مڑہ لوور پنچایت سے چوہدری حق نواز انجم کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جبکہ اپر مڑہ پنچایت سے چوہدری محمد اجور کو چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔اس موقع پر مقامی عوام نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ ایف آر اے کے نفاذ سے ہماری زندگی بہتر ہوگی۔وہیںکمیٹی کے نومنتخب چیئرمین حق نواز نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اپنے لوگوں کے حقوق کے لئے نچلی سطح پر کام کریں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا