عوام انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دے : مولانا محمد فاروق القادری
اعجازالحق بخاری
جموں ؍؍ اوقاف اسلامیہ و اوقاف سے جڑے مسائل کا تحفظ ہم سب کی ملی ذمہ داری ہے ۔ اوقا ف اسلامیہ ایسا محکمہ ہے جوکہ مسلمانوں کے مسائل اور معاملات کی سرکاری سطح پر ترجمانی کررہا ہے ۔اوقاف کی ضلع جموں اور اطراف و اکناف میں بہت پراپٹی ہے ۔ جسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار مولانا محمد فاروق حسین قادری خطیب جامع مسجد عمر ریلوے اسٹیشن نے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ گاندھی نگر اورجموں کے دوسرے علاقوں میں جولوگ اوقاف کی جائداد کو اپنی جائداد سمجھ کر ملت کو نُقصان پہنچا رہے ہیں اُن کے خلاف اوقا ف انتظامیہ اور خصوصا ریاستی یوٹی انتظامیہ کو کڑا رخ اپنانا چاہئے ۔انہوںنے کہا جن لوگوں نے اوقاف کی جائدادوں کو اپنے نام کروایا ہے ۔ جوکہ ایک پوری سازش کے تحت ہوا ہے جس کو فوری بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔ اوقاف کی جائداد جسکی حفاظت ریاستی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے لیکن ہم یہ سن رہے ہیں راتوں رات اوقاف کی جائدادوں کونُقصا ن پہنچانے کا کام کیا جارہا ہے ۔ اس میں جوبھی ملوث ہے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوںنے کہا جموں ضلع خصوصا جموں شہر و اکناف میں وقف جائدادوں پر بنی ذاتی عمارتوں کو فوری اوقاف کو اپنے قبضے میں لینا چاہئے ۔ انہوںنے ہماری ایڈمنسڑیٹر اوقاف جموں سے گزارش ہے کہ وہ بلالحاظ مذہب و ملت اوقاف کی جائداد کی حفاظت میں رکاوٹ بننے والے لوگوں کے خلاف لگا کسے ۔ انہوںنے کہا اوقاف کے مسئلے میں اوقاف اسلامیہ کو بھی ملت کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا ۔ انہوںنے کہا کسی قسم کی ملی بھگت ہم برداشت نہیں کریں گے اوقاف کے ساتھ ملحق زیارتوں وخانقاہوں کے ساتھ زمین ہے وہ بھی وقف پرپراپٹی کے ساتھ آتی ہے جسکی فوری حفاظت کرنے کی ضرورت ہے ۔