اپنے پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک اسلام کی بنیادی تعلیم :مولانا ولایت حسین مصباحی
اعجاز الحق بخاری
جموں؍؍اسلام جہاں ہم مذہب برادران کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کا درس دیتا ہے وہیں پہ ہم وطن اور آپنے پڑوسیوں کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ کرنے کی شدید الفاظ میں ہدایت کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔ان باتوں کا اظہار آج مولانا ولایت حسین مصباحی نے اپنے جمعہ کے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے پیغمبر اسلام نے واضح طور پر ارشاد فرمایا کہ جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے لوگ محفوظ رہیں وہی سچا مسلمان ہے۔اب مفہوم مخالف کے طور پر واضح ہو گیا کہ جس کی زبان یا ہاتھ سے دوسرے لوگ محفوظ نہیں وہ سچا مسلمان نہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کتنے ہیں ہمارے ایسے ہم مذہب بھائی ہیں جو غیر ضروری کاموں کے اندر مشغول ہیں اور دوسرے کی اذیت کا باعث بنتے ہیں ایسے ہی ان لوگوں کو بھی سبق حاصل کرنا چاہئے جو لوگوں کو رڈرگس اور اسلحہ فراہم کرتے ہیں جو کہ دوسری دوسروں کی جان لینے کا سبب بنتا ہے یہ مسلمان کے کام نہیں ہیں آپ اپنے نبی کے سیرت کو آپنائیں اس پر عمل کریں ایک اچھا پڑوسی اور اپنے ملک کا اچھا باشندکر رہے ہیں۔