زمینی سطح پر حقِ جنگلات قانون کے عمل میں سیاسی مداخلت قابل تشویش

0
0

مستحقین کے حقوق پر شب خون مارنے کی تاک میں ہیں سیاسی مگر مچھ:عوام
نمائندہ سرنکوٹ
سرنکوٹ؍؍خطہ پیر پنچال کی بیشتر غریب وپسماندہ عوام حقِ جنگلات قانون کے زمرے میں آتے ہیں ملک کی دیگر ریاستوں میں اس قانون سے رہائش پذیر مستحقین کو استفادہ ہوا مگر جموں وکشمیر میں اس قانون کو نافذ العمل کرنے میں گرام سبھا کے بجائے سیاسی عمل دخل ہے منظور نظر افراد کو اثرورسوخ کی بنیاد پر کمیٹیوں میں شامل کیا جارہاہے ۔مستحقین کے حقوق پر شب خون مارنے کی تاک میں کئی سیاسی مگر مچھ ہیں جو کہ غریب وپسماندہ عوام کو مالکانہ حقوق حاصل کرنے میں آڑے آرہے ہیں۔ عوام الناس سرنکوٹ کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سخت نوٹس لیتے ہوئے ایسے افراد پر قانونی شکنجہ کسے اور گرام سبھا کے بالغ خواتین وحضرات کے ذریعہ شرکاء کمیٹی تشکیل دی جائیں جس میں سبھی کی آراء سے چنے گئے ممبران عوام کی امنگوں کا اعتماد ثابت ہوں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا