شاہراہ بند رہنے سے مہنگا ئی اور ناجا ئز منافع خوری عرو ج پر

0
0

ضلع رام بن کے بیشتر بازاروںمیںسبزیوں، پھلوں اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
اجمل ملک

رام بن؍؍گزشتہ برفباری اور بارشوں سے جموں سرینگر شاہراہ بند رہنے کے نتیجے میں ضلع رام بن میں سبزیاں اور دیگر ضروریات کی قیمتوںمیں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں عوامی سطح پرسخت ناراضگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع رام بن میں گذ شتہ برفبا ری اور بارشوں کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ بند رہنے سے سبزی ، میوہ ،دودھ اور رسوئی گیس کے علاوہ راشن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔سرینگر۔جموں شاہراہ کے بند ہونے کے فوراً بعد ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز عناصر قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ کیا ہے۔ضلع رام بن کے دور دراز علاقوںجن میں تحصیل پوگل پریستان(اکھڑہال) مگر کوٹ، رام سو ، نیل باٹو، کھڑی ، مہو منگت ، بانہال ، چملواس ، رام بن ، گول وغیرہ میں اکثر صارف سبزیوں، پھلوں اور ضرورت کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شکایت کررہے ہیں۔ضلع رام بن کے متعدد علاقوں سے لوگوں نے سبزیوں اور پھلوں کے اضا فی دامو ں پر ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ شاہراہ بند ہو تے ہی سبزی فروشوں ،،قصابوں ،میوہ فروشوں ،دودھ فروشوں اور غذائی اجناس کے علاوہ اشیائے ضروریہ رفروخت کرنے والے افراد نے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے نرخ ناموں کو بالائے طاق رکھ کر از خود تمام اشیائے ضروریہ کے دام مقرر کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بند ہوتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آیا اور عام شہریوں کو اضافی داموں سبزیاں اور دیگر ضروریات فروخت کرکے انکو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ضلع رام بن کے تمام علاقوں میں دکانداروں نے گذ شتہ دو روز سے سبزیوں کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ،سبزی فروش کیلئے اگرچہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے محکمے نے قیمتیں مقرر کر لی ہیں لیکن حکومت کی طرف مشتہر شدہ سبزیوں کے ریٹ لسٹ خاطر میں نہیں لائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں زبردست تشویش لاحق ہو رہی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جموں سرینگر شاہراہ بند ہوتے ہی ضلع رام بن کے ساتھ ساتھ باقی اضلاع کے بازار گویا سوکھ گئے ہیں اور سبزی دودھ سمیت زندگی کی بنیادی ضروریات والی اشیاء معدوم ہوکر رہ گئی ہیں۔ ضروری غذائی اجناس میں اضافے کے ساتھ ساتھ سبزی اور میوہ فروشوں نے لوٹ مچا کر رکھ دی ہے اور من مانی قیمتوں پر سبزی کو فروخت کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔لوگوں نے بتایا کہ پہلے تو سرینگر جموں شاہراہ مہینوں بند ہوا کرتی تھی لیکن غذائی اجناس اور دیگر ضروریات زندگی کا اسٹاک اتنی جلد بازاروں سے نایاب نہیں ہوا کرتا تھا لیکن اب تو ایسا لگ رہا ہے کہ ہم یکسر اسی شاہراہ کے سہارے چھوڑ دئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں لوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہاکہ جیسے ہی شاہراہ بند ہوتی ہے تو سبزی فروش اور دیگر دکاندار ذخیرہ اندوزی کر کے اضافی داموں پر فروخت کر نا شروع کر دیتے ہیں ۔لہذا ہم لفٹینٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے پر زور اپیل کر تے ہیں جو لوگ ذخیرہ اندوزی کر کے اضافی داموں پر عوام کو ضروری اشیاء وغیرہ فروخت کر تے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر کے غریب عوام کو انصاف دلایا جا ئے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی دکاندار یا سبزی فروش اضافی نرخوں پر کسی بھی غریب عوام میں ضروری اشیا ء فروخت کر نے کی ہمت نہ کرے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا