کنفیڈریشن اور این ایس وائی ایف نے بیک لاگ اسامیوں کو پر کروانے کیلئے مہم کا آغاز کیا

0
0

بیگ لاگ اسامیوں کے پر کروانے میں نوجوانوں کی حمائت کی ضرورت ہے:کلسوترہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ماہر ریاضی ذوالفقار علی کی جانب سے ریاستی صدر آل اندیا کنفیڈریشن برائے ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی کی قیادت میں ایک ورچول اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع راجوری کے کئی نوجوانوں نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر کلسوترہ نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے ایس سی،ایس ٹی اور او بی سی کی بیک لاگ اسامیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کنفیڈریشن کی جانب سے مقاصد کے حصول کیلئے کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی ۔موصوف نے کہاکہ کنفیڈریشن نے اس سے قبل بھی حقیقی مسائل کو ابھارا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بیگ لاگ اسامیوں کے پر کروانے میں نوجوانوں کی حمائت کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر مہمان سپیکر ڈاکٹر رمیش کیتھ نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں ایک طویل اور متواطر جد و جہد کی ضرورت ہے۔وہیں اجلاس میں ڈاکٹر سمیر چوہدری ریاستی کوآرڈینیٹر این ایس وائی ایف نے سرکاری محکمہ جات میں ایس سی ،ایس ٹی اور او بی سی کی تعداد کے متعلق اظہار خیال کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا