نیشنل سوشل گروپ ٹرسٹ کی جانب سے مستحقین میں گرم ملبوسات تقسیم

0
0

کہامستقبل میں بھی ٹرسٹ کی جانب سے عوامی خدمات جا ری رہیں گی
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍نیشنل سوشل گروپ ٹرسٹ کی جانب سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مستحقین کو مفت کپڑے تقسیم کئے گے ۔واضح رہے موسم سرما کی شدت کی سردی کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل سوشل گروپ ٹرسٹ کی جانب سے ایک بڑی تعداد میں مستحقین کو ملبوسات تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر کئی خواتین،مردوں اور بچوں نے پہنچ کر گرم ملبوسات حاصل کئے ۔وہیں ٹرسٹ کی جانب سے اٹھائے گئے فلاحی اقدامات کی عوام نے سراہنا کی اور ٹرسٹ نے یقین دہانی کروائی کہ مستقبل میں بھی عوامی خدمات انجام دی جائیںگی۔اس موقع پر ابھی نندن شرما، انوپ ملہوترہ، اشیش شرما اور ٹرسٹ چیئر مین ابھیشیک پادھا و دیگران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا