سرکاری اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍فوج کی جانب سے سابقہ فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے سلسلے میں ضلع راجوری کے کیری، پھردالہ، ،بسونی ،گلوتھی اور تھنہ منڈی میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مقامی سابقہ فوجیوں کو ان کی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی جانکاری فراہم کی گئی ۔اس موقع پر سابقہ فوجیوں کو نئی حکومتی پالیسیوں ،بھرتی ریلیوں اور سینک اسکول کوچنگ کے متعلق بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔وہیں سابقہ فوجیوں کو درپیش مسائل و مصائب کی جانکاری بھی فوج نے حاصل کی ۔اس موقع پر فوج نے بتایا کہ عالقہ میں دو آرمی گڈ ول اسکول قائم کئے گئے ہیں تاکہ علاقہ کے بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کی جائے ۔وہیں سابقہ فوجیوں نے عزم کرتے ہوئے کہاکہ وہ نوجوانوں کو فوج میں جانے کیلئے جانکاری بنائیں گے اور منشیات جیسی سماجی علت کے متعلق بیدار کریں گے ۔