حیدرآباد// آسڑیلیا اور ہندوستان کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ میچ کے مسلسل دوسرے دن بھی ہندوستانی کھلاڑیوں بشمول حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج کو سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہجوم سے نسلی رویہ کا سامنا کرناپڑا۔
سراج اور جسپریت بُمرا نے آج بھی ہجوم میں سے بعض تماشائیوں کی جانب سے نسلی ریمارکس کی شکایت کی۔
حیدرآبادی فاسٹ بولر کو اُس وقت اس ناخوشگوار لمحات کا سامنا کرناپڑا جب وہ فائن لگ باونڈری پر فیلڈنگ کررہے تھے۔