جموں و کشمیر کی4 راجیہ سبھا نشستیں اگلے ماہ ہونگی خالی۔۔؟

0
0

غلام نبی آزاد ، میر فیاض،نذیر احمد لاوے اور شمشیر سنگھ منہاس کی مدت فروری میں ہوگی مکمل
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے4 راجیہ سبھا ممبران ماہ فروری2021 میں اپنی مدت مکمل کر کے سبکدوش ہو رہے ہیں تاہم جموں و کشمیر میں منتخب اسمبلی نہ ہونے کے باعث یہ 4نشستیں انتخابات ہونے تک خالی رہیں گی۔معلوم ہواکہ راجیہ سبھا کے جن ممبران کی معیاد فروری 2021میں مکمل ہوگی ،اُن میں میں کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا میں جزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد، پی ڈی پی کے میر فیاض ، نذیر احمد لاوے اور بی جے پی کے شمشیر سنگھ منہاس شامل ہیں۔غلام نبی آزاد خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ کے رہنے والے ہیں تاہم وہ گزشتہ دہائیوں سے دلی میں ہی مقیم ہیں۔میرفیاض کپواڑہ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں اور پی ڈی پی کے سینئر لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔نذیر احمد لاوے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع سے تعلق رکھتے ہیں اور پی ڈی پی کے ساتھ کئی برسوں سے منسلک تھے تاہم گزشتہ برس بی پی ڈی پی نے ان سے پارٹی مخالف سرگرمیوں کے تناظر میں وضاحت طلب کی تھی جس کے بعد انہوں نے پی ڈی پی سے دوری اختیار کی اور اپنی سیاسی جماعت تشکیل دینے کی سوچ رہے تھے۔شمشیر سنگھ جموں صوبے کے رہنے والے ہیں اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شمار کئیجاتے ہیں۔یہ چاروںممبران کو 2016 میں پی ڈی پی اور بھاجپا کی مخلوط سرکار کے دوران ان2سیاسی جماعتوں کے ارکان نے منتخب کیاتھا اور5 برس کی مدت مکمل کر کے فروری میں سبکدوش ہو رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کے جموں و کشمیر میں5 اگست 2019 سے صدر راج نافذ ہے اور منتخب اسمبلی نہ ہونے تک راجیہ سبھا میں یہ چار سیٹیں خالی رہیں گی۔جموں و کشمیر کی اسمبلی سے4 راجیہ سبھا ممبران منتخب ہوتے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا