بانڈی پورہ میں30سالہ شخص اورسوپورمیں فورسزاہلکارکی موت
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍شمالی کشمیر میں سنیچر کے روز دل کادورہ پڑجانے کے باعث ایک عام شہری اورایک فورسزاہلکارکی موت واقع ہوئی ۔پولیس نے بانڈی پورہ اورسوپور میں پیش آئے ان واقعات کی تصدیق کی ۔جے کے این ایس کومعلوم ہواکہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کوئل مقام گائوں میں سنیچر کی صبح ایک تیس سالہ شخص دل کادورہ پڑجانے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔بتایاجاتاہے کہ 30سالہ عرفان احمدمیر ساکنہ کوئیل مقام بانڈی پورہ کوسنیچر کی صبح گھرمیں دل کاشدیددورہ پڑا۔مذکورہ شخص کواہل خانہ نے فوری طورپرضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیاتاہم یہاں موجودڈاکٹروںنے ابتدائی طبی معائنے کے بعداس شخص کومردہ قراردے دیا۔اس دوران شمالی کشمیر کے قصبہ سوپورمیں ایک فورسزاہلکار کی حرکت قلب بندہونے سے موت واقع ہوئی ۔معلوم ہواکہ جمعہ کی شام سی آرپی ایف کی177ویں بٹالین کے سوپورمیں قائم ہیڈکوارٹر میں 215ویں بٹالین سے وابستہ ایک اہلکارکودل کاشدیددورہ پڑگیا۔مذکورہ سی آرپی ایف اہلکار کواسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ یہاں زیرعلاج رہنے کے بعدسنیچر کے روز دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے بانڈی پورہ اورسوپور میں پیش آئے ان واقعات کی تصدیق کی ۔