کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے2معاملات ظاہر،مریض اسپتال میں زیر علاج
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍دنیامیںخوف و دہشت مچانے والے کورونا وائرس کے روزانہ کے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تا ہم کشمیر میںاس وائرس کے نئے اسٹرین ،جو حال ہی میں انگلستان میں ظاہر ہوا، کے 2 کیس سامنے آئے۔اس دوران دونوں معامالات کے حوالے سے خبر پھیلنے کے ساتھ ہی یہاں لوگوں میں تشویش کی لہر دوڈ گئی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق دنیا کے کونے کونے کو اپنی لپیٹ میں لینے والا کورونا وائرس اب ختم ہونے کے قریب تھا اور کورونا وائرس کے روزانہ کیسوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ شعبہ صحت نے راحت کی سانس لی تھی تاہم کشمیر میں سنیچر کو اس وائرس کے نئے اسٹرین ،جو حال ہی میں انگلستان میں ظاہر ہوا، کے 2 کیس سامنے آئے آگئے۔اس دوران مزکورہ وائرس کے کشمیر میں نمودار ہونے کے خبر کے ساتھ ہی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ْکیوں کہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں مسلسل کچھ ماہ تک لاک ڈون رہنے کی وجہ سے اقتصادی حالت انہائی خراب ہوئی ہے ۔اس دورانجواہر لعل نہرو اسپتال رعناواری میں کورونا کی نوڈل آفیسر ڈاکٹر بلقیس شاہ نے بتایا کہ کشمیر کے رہنے والے دو باشندے نئے کورونا وائرس میں مبتلائے پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کورونا مریضوں کا تعلق سرینگر کے حبک اور صورہ علاقوں سے ہے اور دونوں سفر کے بعد واپس آئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بھارت میں ابھی تک کورونا کے اس نئے وائرس میں90افراد کو مبتلاپایا گیا ہے۔۔قابل ذکر بات یہ ہے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں کئی ماہ تک لاکڈون رہا ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد اس وائرث کی شکار ہوئی ہے جس میں کچھ ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔