کشتواڑ میں آگ کا قہر جاری؛مڑواہ اور پاڈر کے بعد قصبہ کشتواڑ میں ایک اور مکان خاکستر

0
0

اپنے جان و مال کی حفاظت کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کرے
بابر فاروق

 

کشتواڑ؍؍ ضلع کشتواڑ ایک اور رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔ کشتواڑ میں یہ پچھلے دو دنوں تیسری آگ کی واردات ہے۔ پہلے سب ڈویژن مڑواہ کے علاقے نوپچی میں تین رہائشی مکانات خاکستر ہوئی پھر سب ڈویژن پاڈر کے چٹو علاقہ سے آگ کی واردات کی خبر سامنے آئے اور اب کشتواڑ قصبہ میں پوسٹ آفس مالیپیٹھ کے نزدیک منظور احمد نامی ایک شخص کا مکان آگ لگنے کی وجہ سے خاکستر ہوا۔اس میں جانی نقصان نہیں ہوا لیکن رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہو چکا ہے۔ آگ تقریباً دن کے تین بجے لگی اور خود مالکان مکان گھر پر موجود نہیں تھے۔ آس پاس کے لوگوں کی نظر جیسے ہی پڑی انہوں نے محکمہ فائر ایڈ ایمرجنسی سروس کے دفتر رابطہ کر کے ان کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر سروس کا عملہ بچائو کاروائی کے کیے روانہ ہوا۔ اس دوران ضلع کشتواڑ میں فلاحی کاموں میں سرگرم تنظیمیں جن میں ابابیل ٹرسٹ کشتواڑ، ہلال ہیلتھ کیئر سوسائٹی کشتواڑ، ریڈکراس سوسائٹی کشتواڑ کے علاوہ ایس ایج او کشتواڑ، تحصیلدار کشتواڑ، صدر میونسپل کمیٹی کشتواڑ، اور سجاد احمد میونسپل کونسل ممبر کشتواڑ کے علاوہ مقامی لوگ بھی جائے واردات پر پہنچے اور بچائو کاروائی کا کام شروع کیا۔ انچارج فائر اینڈ ایمیرجینسی سروس کشتواڑ فاروق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملتے ہی ہم روانہ ہوئے اور فلاحی تنظیموں اور عوام کی کاوشوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ جو مکان خاکستر ہوا اس کے بارے میں انہوں نے کہا آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوئی لیکن مکان میں موجود گیس سلینڈر کی وجہ سے آگ خطرناک شکل اختیار کر چکی تھی جس کی وجی سے آس پاس کے مکانوں کو بھی خطرہ لاحق تھا۔ لیکن بروقت بچائو کاروائی کی وجہ سے آس پاس کے مکانات کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کہ آگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو اپنایا کریں تا کہ آپ کا جان و مال کو کوئی خطرہ نہ ہو۔ موقع پر موجود صدر میونسپل کمیٹی کشتواڑ ریاض احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا آگ کی ضلع کشتواڑ میں آگ کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تشویشناک ہیں اور عوام کو احتیاطی تدابیر کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے بچائو کارواء میں شامل تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہا اور ساتھ میں یہ بھی کہا فائر اینڈ ایمیرجینسی سروس کا ایک اسٹیشن کشتواڑ کے بس اڈے میں قائم ہونا چاہیے تاکہ اس علاقے میں جب کوئی ایسی واردات پیش آتی ہے تو محکم فائر اینڈ ایمیرجینسی سروس کے عملے کو موقع پر پہنچنا آسان ہو کیونکہ ڈی سی آفس سے بس اسٹینڈ کا راستہ اکثر جام رہتا ہے جس کی وجہ سے فائر سروس کی گاڑی کو موقع پر پہنچنے میں دشواری آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ خود بھی ضلع ترقیاتی کمشنر سے رابطہ کریں گے۔ سجاد احمد میونسپل کمیٹی کونسلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریڈکراس سوسائٹی، ابابیل ٹرسٹ اور ہلال ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور عوام سے اپیل کی بس اسٹینڈ سے ڈاک بنگلو تک گاڑیوں کو راستے میں نہ لگایا کریں کیونکہ ایسے حالات میں فائر اینڈ ایمیرجینسی سروس کی گاڑی اور ایمبولینس وغیرہ کو بھی چلنے میں کافی دشواری آتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا