بلاک لسانہ اور بلاک ساتھرہ میں تعمیر و ترقی کی راہ ہموار ہو گی:وقاراحمد چوہدری

0
0

سرفراز قادری

پونچھ؍؍ضلع پونچھ سے سماجی کارکن وقاراحمد چوہدری نے پریس کے نام جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم بلاک لسانہ اور بلاک ساتھرہ کی عوام کا دلی طور پہ مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے رخسانہ چوہدری اور تعظیم اختر پر بھروسہ کیا اور اپنے ووٹ کا صحیح طور پہ استعمال کرتے ہوئے محترم چوہدری مسعود صاحب چوہدری مسعود صاحب کے چھوٹی بھائی چوہدری ظفر صاحب کو خدمت کا موقع دیا اب تعمیر و ترقی ہو گی ۔انہوں نے کہا اس موقع پرہم بلاک لسانہ اور بلاک ساتھرہ کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپکی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں چوبیس گھنٹوں میں آپ جس وقت ہمیں آواز دیں گے ۔ہم تیار ہیں چوہدری وقار نے کہا کہ میں پختہ یقین دلاتاہوں کہ عوام کو ہر بنیادی سہولیات بروقت میسر کروائیں گے جیسے بجلی پانی تعلیمی نظام کو بہتر بنانا اوربلخصوص سڑکوں کو بہتر بنانا ہے ۔بلاک لسانہ اور بلاک ساتھرہ میں ان شاء اللہ اچھے طریقے سے ترقیاتی کاموں کی راہیں ہموار ہوں گی اور لوگوں سے جو جو وعدے ہوئے ہیں وہ پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا