ریٹائرڈ ڈی ایف او چوہدری محمد حسین کو صدمہ

0
0

برادر اکبر چوہدری الحاج محمد ایاز کا انتقال پر ملال ہزاروں فرزندان توحید ورسالت کی نماز جنازہ میں شمولیت
لازوال ڈیسک

سرنکوٹ؍؍ سرزمین مڑہوٹ اوردربار لار شریف کی معتقد جانی پہچانی معمرشخصیت الحاج چوہدری محمد ایاز کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا۔ مرحوم چند روز قبل فالج کے عارضہ میں مبتلا رہ داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے70برس عمر کی عمر میں خاندان کنبہ برادری اہل وعیال رفقاء احباب کو داغ مفارقت دے گئے ۔جن نماز جنازہ میں سرنکوٹ وپونچھ کی مذہبی سیاسی سماجی فلاحی شخصیات کے علاوہ ہزاروں فرزندن توحید ورسالت نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔نمازجنازہ سے پیشتر علماء کرام نے سامعین کو میت کی تجہیز وتکفین نماز جنازہ وتدفین ایصال ثواب اور اصلاح معاشرہ پر قرآن وسنت کی روشنی میں مدلل ومفصل فرمودات سے سرفراز کیا نماز جنازہ مولانا سید فاروق حسین شاہ کی اقتدا میں ادا کی گئی بعد ازاں مرحوم کے برادر حقیقی ریٹائرڈ ڈی ایف او محمد حسین لواحقین سوگوار کنبہ وخاندان سے تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا جن میں چوہدری محمد اکرم سابق ایم ایل سرنکوٹ لعل حسین سرپنچ جاوید احمد سرپنچ مولانا گلزار حسین قادری مولانا جاوید احمد قادری بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا