پنچائت گھر چکہ اے ٹو بھڑتند کا عرصہ دراز سے بند کام شروع

0
0

چکہ اے ٹو بھڑتند کے سرپنچ غلام نبی بٹ اور عوام نے انتظامیہ کا شکریہ ادا
مشکور احمد

راجگڑھ؍؍ ضلع رام بن سے دور دراز علاقہ تحصیل راج گڑھ پنچائت گھر چکہ اے ٹو بھڑتند میں عرصہ چھ سال سے کام بند تھا۔ آج انتظامیہ کی طرف سے کام کو شروع کرنے پر مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھنے کو ملی اورعوام نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا چکہ اے ٹو بھڑتند کے سرپنچ غلام نبی بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ چھ سال سے اس پنچایت گھر کا کام بند پڑا تھا بڑی کوشش اور جدوجھد کے بعد آج کام شروع کیا گیا ہماری غریب عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا پنچایت کا کوئی اجلاس ہوتا تھا تو وہ کسی کے گھر میں یا کھلے آسمان تلے کرنا پڑتا تھا ۔آج کام شروع کرنے پر ہم انتظامیہ اور محکمہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں وہاں پر موجود حاجی عبدالسبحان زرگر نے بھی کہا کہ ہمیں پنچایت گھر نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔آج کام شروع کرنے پر ہم محکمہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں وہاں پر دلشاد احمد راتھر نور محمد و دیگر معزز حضرات بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا