کڈدھار وارڈ نمبرچارمیں بجلی دوہفتوں سے غایب

0
0

عوام گھپ اندھیرے میں رہنے پرمجبور،انتظامیہ حرکت میں آئے:ہردیشورسنگھ
ہردیومنھاس

ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے دوردراز علاقہ کڈدھار پنچایت کے وارڈ نمبرچارمیں لوگوں کوپچھلے دوہفتوںسے بجلی ہی نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے کہاکہ بجلی نہ ہونے سے لوگوں کوکافی مْشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔لوگوں کوموبایل چارج کرنے کیلئے دورگاوں میں جاناپڑتاہے۔اس پریشانی کے بارے میں نمایندہ’ لازوال‘ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ہردیشورسنگھ نے بتایاکہ وارڈ نمبرچارمیں بجلی دو ہفتوں سے غایب ہے۔لیکن محکمہ بجلی(پی ڈی ڈی)کی طرف سے ٹرانسفارمرکی مرمت نہیں گئی۔خراب ٹرانسفارمروہیں پڑاہواہے۔محکمہ پی ڈی ڈی نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی جس سے لوگوں کوگھپ اندھیرے میں رہناپڑرہاہے۔ہردیشورسنگھ نے کہاکہ اگرٹرانسفارمرکوایک دودن تک ٹھیک نہیں کیاگیاتولوگوں کو مجبور محکمہ کے خلاف احتجاج کرناپڑیگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا