ریلوے کمپنی افکان کے دھماکوں نے کنڈن کھڑی کے رہائشی مکانوں کو ہلاکر ناکارہ بنا دیا

0
0

پانچ برسوںسے ٹال مٹول کے سواکچھ نہیں، امداد کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ،انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل
سجاد کھانڈے
کھڑی ؍؍تحصیل کھڑی کے علاقہ کنڈن میں آج سے پانچ سال قبل ریلوے کی ایک نجی کمپنی افکان نے ریلوے ٹنل کا کام شروع کیا تھاجہاں اس وقت لوگوں کو اس پروجیکٹ سے بہت امیدیں تو ضرور وابستہ تھی۔ دوسری جانب جب کمپنی نے کام شروع کیا، تو ٹنل کے اندر کمپنی کے بارودی سرنگوں نے پورے کنڈن گاؤں کے رہائشی مکانوں کو ہلا کر ناکارہ بنا دیا۔لوگوں نے اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جس دن یہ آفت ہم پہ آئی تھی تو ہم نے اسی دن افکان ارکان، تحصیل اور ضلع انتظامیہ تک اس بات کوپہنچایا تھااور سبھی محکموں نے اس بات کو تسلیم بھی کیا تھا کہ یہ سارا نقصان کمپنی کے بارودی سرنگوں کے دھما کوں کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سارے کاغذات بھی مکمل ہو چکے ہیں مگر بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ابھی تک انہیں اس نقصان کا کوئی بھی معاوضہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں سے ہر ایک محکمہ ٹال مٹول کرتا آرہا ہے اور غریبوں کی آج تک کہیں بھی کوئی شنوائی نہیں ہوپائی۔انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں کی وجہ سے کئی رہائشی مکانوں کے ساتھ ایک مسجد شریف میں بھی دراڑیں آگئی ہیں مگر کوئی بھی اس جانب توجہ نہیں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے محنت مزدوری کر کے اپنے مکانوں کو تعمیر کیا تھا اور اب ہمارے پاس انہیں دوبارہ سے تعمیر کرنے کا کوئی بھی ذریعہ موجود نہیں ہے۔مقامی عوام نے ضلع اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ افکان کمپنی کے اعلیٰ عہدے داران سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ عوام کوزیادہ مصیبتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا