سرکاریں بدلتی دیکھی مگر ترقی کا نام نہیںہے:نہان ماگرے
بابر نفیس
ڈوڈہ؍؍دفعہ 370 کی منسوخی کے بعدجہاں مرکزی سرکار دعویٰ کررہی تھی جموں و کشمیر کے تعمیر و ترقی کے کاموں میں اضافہ ہوگالیکن زمینی سطح پر حقائق کچھ اور ہی ہیں۔ان باتوں کا اظہار سماجی کارکن نیہان ماگرے نے کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکار کے کیے گئے وعدے زمینی سطح پر بالکل کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندو کے کوٹا میں لوگ آج بھی رابطہ سڑک کے منتظر ہیںاور افسوس اس دور میں بھی کوٹا کھڑنگل کے لوگوں کو پیدل سفر کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی بار اس مسلے کو لیکر انتظامیہ و سرکار سے بات کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔موصوف نے کہاکہ8000 ہراز سے زائد آبادی اس ڈیجیٹل دور میں بھی رابطہ سڑک کی راہ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو اج بھی پیدل اٹھا کر ہسپتال لے جاناپڑتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سرکاریں بدلتی دیکھی مگر ترقی کا نام نہیںہے۔