حلقہ بونجواہ کی عوام کے درپیش مسائل کے متعلق کیا تبادلہ خیال
منظور سمسھال
اندروال // ضلع ترقیاتی کونسلر حلقہ بونجواہ چودھری آمنہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ و دیگر ضلع سطح کے آفیسران کے ساتھ ملاقات کر کے مقامی عوام کے مسائل کی جانکاری فراہم کی ۔اس موقع پر بجلی سپلائی،پینے کے پانی کی عدم دستیابی ،سڑکوں کی خستہ حالت،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں و دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی، منریگا کی بقایا اْجرتیں،اسکولوں میں اسٹاف کی کمی، پنشنروں کے مسائل ،وغیرہ سر فہرست رہے ۔وہیںچودھری آمنہ نے بونجواہ ،کیتھر ،کنو ،پتنازی ،پاشالہ ناگہ نالی ،موری گونی ٹنٹا، بنون وغیرہ علاقوں کے عوامی مسائل کو زیر بحث لایا ۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اور دیگر ضلع سطح کے متعلقہ آفیسران نے چودھری آمنہ کو یقین دہانی کروائی کہ تمام کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا۔