نئی صنعتی ترقی اسکیم روزگار کے مواقع بڑھائے گی :ہوٹل ایسو سی ایشن

0
0

کہا صنعت میں سروس سیکٹر کو شامل کرنا ایک اچھا قدم ہے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کٹرہ کے ایک اجلاس میں صدر راکیش وزیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی صنعتی ترقی اسکیم سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا اور جموں وکشمیر میں صنعتی و معاشی ترقی بھی ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ یہ ایسو سی ایشن کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا ۔موصوف نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جو پیکیجوں کا اعلان کیا گیا ہے اس سے ہم خوش ہیں۔اس موقع پر ایسو سی ایشن کے چیئرمین شام لال قیصر نے کہاکہ صنعتی شعبے میں سروس سیکٹر کو شامل کرنا ایک اچھا قدم ہے کیونکہ ماضی میں ہوٹل اور سروس سیکٹرو ں کو سابقہ حکومتوں کے پیکیجوں میں شامل اس سے ہم خوش ہیں۔اس موقع پر ایسو سی ایشن کے چیئرمین شام لال قیصر نے کہاکہ صنعتی شعبے میں سروس سیکٹر کو شامل کرنا ایک اچھا قدم ہے کیونکہ ماضی میں ہوٹل اور سروس سیکٹرو ں کو سابقہ حکومتوں کے پیکیجوں میں شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ زیادہ موثر بھی نہ بن سکے ۔وہیں اجلاس میں کلدیپ دوبے ،نشنت شرما ،روہت کھجوریہ و دیگران نے شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا