ڈی سی ممبران ،پولیس اہلکاران ،مقامی انتظامیہ اور ایس ڈی پی او اکھنور نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چناب گنرز نے کراسڈ سوارڈس ڈویژن کی زیر نگرانی یہاں ریاسی اور اکھنور کی تمام پنچائتوں کی ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کیلئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جہاں شرکاء کو ہتھیاروں کے پیش نظر آگاہ کیا گیا تاکہ وہ ہتھیاروں اور امنیشن کو بہتر طریقے سے رکھ سکیں ۔واضح رہے وی ڈی سیز نے دور دراز اور پسماندہ علاقہ جات میں اپنی نمایاں خدمات انجام دی ہیں جہاں ان کی بروقت خبروں کی وجہ سے ان علاقہ جات میں کام کیا گیا ۔ اس موقع پر کل44وی ڈی سی ممبران ،پولیس اہلکاران ،مقامی انتظامیہ اور ایس ڈی پی او اکھنور نے شرکت کی ۔وہیں فوج کے اہلکاروں نے وی ڈی سی ممبرا ن کی جانب سے ادا کردہ کردار کی سراہنا کی ۔