مقامی عوام سے فوج کی جانب سے اٹھائے جانے والے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ضلع راجوری کے کانگا گلی میں فوج کی جانب سے تمباکو نوشی اور منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے پیش نظر ایک لیکچر کا اہتما م کیا جہاں مقامی عوام کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات کی جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی سے دور رہنے کی تدابیر بھی بتائیں۔وہیں فوج کی جانب سے رسورس پرسن نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ تمباکو سے انسانی دماغ،دل،سانس لینے اور دیگر اعضاء پر برائے راست گہرا اثر پڑتا ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ تمباکو سے ایک صحت مند انسان کینسر،امراض قلب ،پھیپھڑوں اور دیگر امراض کا شکار ہو جاتا ہے ۔وہیں شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوج نے کہاکہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات کی جانکاری سماج میں پھیلائیں۔اس موقع پر شرکاء نے فوج کی جانب سے اٹھائے جانے والے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی ۔