نہ آشیانہ ، مصاحب نہ ہم نشیں کوئی

0
0

کشتواڑ میں غریب بیوہ کا کچا مکان برف باری کی نذر، بیوہ پانچ کمسن بچوں سمیت شدت کی سردی جھیلنے پہ مجبور
محمد اشفاق

کشتواڑ؍؍جموں و کشمیر کے اکثر علاقوں میں برف باری اپنے ساتھ شادمانیوں اور مسرتوں کا سامان بن کر آتی ہے، لیکن دوسری جانب یہی برف باری غریبوں اور کچے مکانوں میں رہنے والوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے، اور اکثر لوگوں کے آشیانوں کو تحس نحس کر دیتی ہے۔اطلاعات کے مطابق ضلع کشتواڑ کی تحصیل درابشالہ کی پنچایت ٹٹانی میں ایک غریب بیوہ کا کچا مکان برف باری کی تاب نہ لاکر جزوی طور پر منہدم ہو گیا اور ہڈیاں چٹخا دینے والی سردی میں انہیں بے گھر کر دیا۔سلیمہ بیگم ٹٹانی گاؤں کے نواح میں اپنے پانچ نابالغ بچوں کے ساتھ ایک کچے مکان میں راہش پذیر ہے، سال 2016 اس کے سر کے اوپر قیامت کی طرح ٹوٹ پڑا جب اس کے گھر کا واحد کفیل منظور احمد دل کا دوری پڑنے کی وجہ سے اللہ کو پیارا ہو گیا تھا۔ تب سے سلیمہ بیگم الام و مصائب کے پہاڑوں کے نیچے سانس لینے کی کوششیں تو کر رہی تھی لیکن حالیہ تباہ کن برف باری نے اس کے مکان کو ملیا میٹ کر کے اس کی بچی کچھی ہمت کو بھی گھٹنے ٹیکنے پہ مجبور کر دیا۔ اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے ماضی میں جھانکتے ہوئے کہا کہ ابھی کل کہ ہی بات ہے کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار زندگی جی رہی تھی اس کے سر پہ نہ تو کوئی بوجھ تھا اور نہ ہی کسی کی کفالت کا زمہ، لیکن حالات کی ستم ظریفی اور گردشِ ایام کی سنگدلی نے اس سے رفتہ رفتہ سب کچھ چھین لیا، سلیمہ بیگم کے مطابق کبھی کبھار کوئی صاحب حیثیت اور مخیر شخص اس کی اور اس کے بچوں کی مدد کر جاتا ہے اور وہ جیسے تیسے اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی کی گاڑی کو آگے دھکیل رہی ہے لیکن برا ہو اس برف باری کا جو امیروں کے لیے خوشیوں اور غریبوں کے لیے الام ومصائب کا باعث بن کر آتی ہے”۔سلیمہ بیگم اپنے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں اپنی زندگی کا سارا درد بیان کرنا چاہتی تھی لیکن شدت غم کی وجہ سے اس کے منہ سے الفاظ اپنا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے،بہر حال وہ کیا بتانا بتانا چاہتی تھی اس کے ٹوٹے پھوٹے جملوں اور بے ربط الفاظ نے سب کچھ سمجھا دیا۔سلیمہ بیگم صاحب ثروت اور مخیر حضرات کی امداد کی مستحق ہیں، سردیوں کے ان ایام میں برف باری نے اپنے ظلم کا کھل کے اظہار کر کے اسے شدید سردی میں کانپنے پہ مجبور کر دیا ہے۔ مخیر حضرات سلیمہ بیگم کی درد بھری کہانی کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں، سلیمہ بیگم اپنے بچوں سمیت شدید سردی میں تکالیف کا سامنا نہ کرے اس کے لیے مخیر اور حضرات انہیں کمبل، گرم کپڑے،راشن یا پھر نقد امداد بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ نقد امداد کے لیے صاحب ثروت افراد ان کے بنک اکاؤنٹ 0312040150003380 میں براہ راست رقومات منتقل کر کے ثواب دارین حاصل کر سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا