اَنٹرپرینور سکل ڈیولپمنٹ کیلئے 35,000 نوجوانوں کو اٹل جے کے یوجنا کے دائرے میں لایا جارہا ہے

0
0

جموں وکشمیر حکومت نوجوان صنعت کاروں کو بااِختیار بنانے کیلئے ایک موافق ماحول قائم کر رہی ہے: لیفٹیننٹ گورنر
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت جموںوکشمیر کے صنعت کارووں کو بااِختیار بنانے اور ان کے فروغ کے لئے ایک فعال اور موافق ماحول پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور ساتھ ہی نوجوانوں کی صنعت کاری صلاحیتوں اور ہنر کے فروغ کے لئے ایک مضبوط بنیاد بھی رکھ رہی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اِن خیالا ت کا اِظہار آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر انٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ ( جے کے ای ڈی آئی ) اورانٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ آف انڈیا احمد آباد کے افسران کی میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر کی ذاتی مداخلت سے ای ڈی ڈی آئی جموںوکشمیر میں اَنٹرپرینیور شپ اُٹھائے جارہے اِقدامات میں اہم رول ادا کرے گاجن میں اٹل جے کے یوجنا بھی شامل ہیں ۔ادارہ مخصوص شعبوں کے لئے تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے علاوہ جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے انٹرپرینور شپ کے معاملات میں بھی معاونت کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر انٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ اور انٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ آف اِنڈیا احمد آباد کومشن یوتھ جے اینڈ کے کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کر کے نوجوان او راُبھرتے صنعت کاروں کی پائیدار معاونت یقینی بنانے کے لئے کہا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوٹی حکومت جموںوکشمیرکے نوجوانوں کے لئے پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے ۔ باہنر نوجوانوں کے لئے خود روزگار کے قیام پر خصوصی زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسروں کو صنعت کاری کے فروغ اور توسیع کے لئے ممکن شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے انہیں درجہ فہرست ذاتوں اور قبائل سے وابستہ اُمیدواروں کی صنعت کاری تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے لئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ درجہ فہرست ذاتوں اور قبائل امیدواروں کی متواتر معاونت یقینی بنایا جانا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ ای ڈی ڈی آئی کی مہارت سے جموںوکشمیر میں صنعت کاری کو فروغ حاصل ہوگا جس سے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔دوران میٹنگ اٹل جے کے یوجنا (ایکسلریٹیڈ ٹرانسفارمیشن آف ایسپریشنز اینڈ لائیولی ہُڈ فار یوتھ اِن جے اینڈ کے )پر ایک مفصل پرزنٹیشن پیش کی گئی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ کی معین مدت 2021-24 ہے جس کے دائرے میں 20اَضلاع کے 35,000نوجوان کو لایا جائے گا تاکہ 10,000روایتی چھوٹے پیمانے کی صنعتیں ( سی ٹی سی) قائم کی جاسکیں اور زائد از 1000 اوسط درجے کی صنعتیں ( آئی ایم ای ) قائم کی جائیںگی جس سے قریباً ایک لاکھ لوگوں کو بالواسط یا بلا واسطہ روزگار فراہم ہوگا ۔ جموں و کشمیر میں مجوزہ اِنٹرونشنوں میں انٹرپرینیورش کم بیداری پروگرام ، مختلف مصنوعات اور کاروباری اداروں پر ہنر سے متعلق پروگرام، شراکت داروں اور این جی اوز کی انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ اورکپسٹی بلڈنگ میں اضافے کے بارے میں ٹرینروں کے پروگراموں کی تربیت، اِختراع پر مبنی انٹرپرینیورشپ سر ٹیفکیٹ پروگرام، تجارتی ٹیکنالوجی سپورٹ آرگنائزیشنوں کے ساتھ نئے سٹارٹ اپس اور انٹرفیس کے لئے ٹیکنالوجی پر مبنی انکیوبیشن سپورٹ، تحقیق اور پالیسی عمل کی سفارش شامل ہیں ،کی ضرورت ہے۔ اِس کے بارے میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ ایم اینڈ ای ، ڈوزیئر اور آن لائن ٹولز جے کے ای ڈی آئی اور ای ڈی آئی آئی کی بنیادی ذمہ داری ہیں۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم،لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ،کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت منوج کمار دوِیدی ،ڈی جی ای ڈی آئی آئی پروفیسر سنیل شکلا ، مشیر ای ڈی آئی آئی ایچ کے متل ، ڈائریکٹر پروجیکٹس ای ڈی آئی آئی رمن گجرال اور ڈائریکٹر جی کے ای ڈی آئی جی ایم ڈار نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا