ڈی سی ڈوڈہ کا دورہ گندو

0
0

محمد اسحٰق عارفؔ
اخیا رپور//برف باری اور بارشوں سے متاثر ہوئے زندگی کے روزمرہ نظام کی بحالی اور ضروری سہولیات کی موجودگی کا جائزہ لینے کے مقصد سے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ڈی ساگر ڈائفوڈ نے بدھ کے روز سب ڈویژن گندو کا دورہ کیا۔ایس ڈی ایم گندو پریتم لال تھاپا نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو بتایا کہ بیشتر سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے،گاڑیوں کی آمد ورفت دوبارہ بحال ہو چکی ہے اور یہ کہ سب ضلع میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔زیرِ تعمیرپی ایم جی ایس وائی سڑکوں کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے متعلقہ ایکس ای این کو ہدایت کی کہ وہ کھڑنگل چانوری سڑک پر سے رکاوٹوں کو فوری طور ہٹائیں اور ڈھڈکائی سڑک کا چھوٹے چھوٹے نامکمل حصوں کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں جو متعلقہ علاقوں کے لوگوں کے لئے باعثِ تکلیف اور پریشانی بن رہے ہیں۔اُنہوں نے محکمہ بجلی کے آفیسران اور اہلکاران کو ہدایت کی کہ کسی بھی فالٹ وغیرہ کی صورت میں وہ بجلی کی فوری بحالی کو یقینی بنائیں، اپنی نفری اور مشینری کو ہر وقت تیار رکھیں تاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی نہ ہو۔اُنہوں نے سب ڈویژن اور تحصیل انتظامیہ اور دیگر محکموں کے تمام آفیسران اور اہکاران کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ناسازگار موسم کے دوران عوام مسائل کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے۔گندو میں منعقدہ میٹنگ میں ایس ڈی ایم گندو پریتم لال تھاپا،تحصیلدار گندو ارشاد احمد شیخ،ایکس ای این پی ایم جی ایس وائی ٹھاٹھری،ایکس ای ای پی ڈبلیو ڈی سب ڈویژن گندو،مختلف بلاکس کے بی ڈی اوز،محکمہ بجلی کے انجینئر حضرات اور دیگر آفیسران اور اہلکاران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا