شاہنواز چوہدری نے مشیر فاروق خا ن سے ملاقات کی

0
0

مستحق لوگوں کو بی پی ایل زمرے میںشامل کرنے کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک

جموں//ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ محمد شاہنواز چوہدری نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کر کے سرنکوٹ کی عوام کے مسائل او رمشکلات کی جانکاری فراہم کی۔ اس دوران محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اور سماجی بہبود محکمہ خصوصی طور پر سر فہرست رہے۔انہوںنے بتایا کہ خط افلاس سے نیچے کی زندگی بسر کرنے والے سینکڑوں کنبوں کو محکمہ نے بی پی ایل زمرے میں نہیں ڈالا جس کی وجہ سے وہ راشن سے محروم ہو رہے ہیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ غریب لوگ راشن کے بغیر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس دیگر آمدنی کے زرائع بھی نہیں ہیں۔چوہدری نے مشیر موصوف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان غریب لوگوں کو بی پی ایل زمرے میں شامل کیا جائے۔انہوںنے اس موقع پر بزرگوں اور بے سہارہ خواتین کی پنشن کے مسائل بھی زیر بحث لائے اور کہا کہ مستحق لوگوں کو پنشن کے فوائد دئے جائیں۔انہوںنے مشیر موصوف سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ امور صارفین اور عوامی تقسیم کا ری کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود محکمہ کے مسائل کا ازالہ کیا جائے۔ اس موقع پر مشیر موصوف نے شاہنواز کو یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا