ڈی ڈی سی کشتواڑ کی صدارت میں بلاک چھاترو میں بلاک دیوس کا انعقاد

0
0

کئی مسائل کا موقع پر کیا حل، کہا عوامی مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے گا
مشتاق احمد دیو

کشتواڑ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے آج یہاں ٹی آر سی چھاترو کے احاطے میں بلاک دیواس کی صدارت کرتے ہوئے بلاک چھاترو کے لوگوں کی شکایات کو سماعت کیا۔اس موقع پربی ڈی سی چیئرپرسن چھاترو فاطمہ بیگم ، ضلعی ترقیاتی کونسل ممبر روبینہ بیگم ، ڈی ایف او چھاترو وجے کمار ، چیف ہارٹیکلچر آفیسر کشتواڑ مشتاق احمد وانی ، تحصیلدار سومن شرما ، بی ڈی او چھاترو محمد انیس ، بی ایم او چھاتروکے علاوہ متعدد ضلع افسران اور عہدیدار شامل ہوئے۔ اس موقع پر بلاک چھاترو کے مختلف علاقہ جات سے 300 سے زائد مقامی افراد اور پی آر آئی ممبران نے شرکت کی۔وہیں بی ڈی سی چیئرپرسن اور پی آرآء ممبروں کی سربراہی میں متعدد وفود نے اپنے مطالبات پیش کیے اور شکایات کے بارے میں ڈی ڈی سی موصوف کو آگاہ کیا۔ وہیں پی آر آئی ممبروں کے مسائل کا جواب دیتے ہوئے ڈی ڈی سی نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے موقع پر ہی بہت ساری شکایات کا ازالہ کیا اور ان کی باقی شکایات کو دستاویزی شکل دی جس کے لئے اعلی عہدیداران کی مداخلت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں کی طرف سے ان تمام مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے مناسب نگرانی اور ان کی پیروی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا