میڈل دہارگلون اور سندوٹ میں مکانوں کو ہوا نقصان
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سرحدی سب ڈویژن مینڈھر میں لگاتارشدید طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد لوگوں کو معقول معاوضہ دیے جانے کی مانگ کرتے ہوئے سرپنچ محمد سیاف نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سرحدی سب ڈویژن مینڈھر کے علاقہ جات کے اندر ایک ٹیم پہنچ کر جائزہ لیا جائے کہ شدید بارشوں کے دوران سرحدی خطہ میں رہنے والے لوگوں کا کتنا نقصان ہوا ہے اور غریب لوگوں کو ہوئے نقصان کا جلد از جلد معقول معاوضہ دیا جائے تاکہ سرحد میں بسنے والی مظلوم عوام کو پرشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سب ڈویژن مینڈھر کے تحصیل بالاکوٹ کے میڈل دھارگلون میں رہنے والے وسیم اکرم ولد محمد حفیظ کا مویشی خانہ اورسندوٹ بالاکوٹ باڈر کے رہنے والے محمد الطاف والد محمد صادق کے مکان کو شدید بارش کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے ۔