برفباری کی شروعات سے ہی انتظامیہ کی بے بسی عیاں

0
0

تمام بلند بانگ دعوے سراب ثابت، عوام کو حالات کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا گیا: نیشنل کانفرنس
کے این ایس
سرینگر؍؍ نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ برفباری نے حکمرانوں نے نااہلی اور انتظامیہ میں تال میل کے فقدان کی پول کھول کر رکھ دی ہے، قبل از وقت پیشگوئی کے باوجود بھی انتظامیہ پہلے روز سے ہی برفباری سے پیداشدہ صورتحال سے نمٹنے میں ناکام دکھائی دی اور موجودہ صورتحال سے صاف صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تمام سرکاری مشنری برف تلے دب کر رکھ گئی ہے۔ کے این ایس کے مطابق پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے صوبہ کشمیر کے ضلع صدور ، پارٹی لیڈران اور عہدیداران کیساتھ رابطہ کرکے زمینی صورتحال کے بارے میں آگہی حاصل کی اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ضلع صدور مقامات کو چھوڑ کر کسی بھی ضلع میں ابھی تک سڑک روابط بحال نہیں ہوسکے ہیں اور نہ ہی بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی بحال کی گئی ہے۔ رابطہ سڑکوں اور گلی کوچوں کی بات تو دور کی بات دن کے بدھ کی صبح تک بھی بیشتر کلیدی سڑکوں پر برف ہٹائی نہیں گئی تھی۔ برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں انتظامیہ کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناصر نے کہا ہے کہ برفباری شروع ہونے کے ساتھ ہی جس طرح سے انتظامیہ بے بس نظر آرہی ہے اُس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ انتظامیہ اس بھی مکمل طور پر تیار نہیں تھی اگرچہ ذرائع ابلاغ میں برفباری سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کے بارے بڑے آئے روز میٹنگوں کی خبریں دیکھنے کو ملتی تھیں لیکن آج انتظامیہ زمینی سطح پر کہیں بھی موجود نہیں اور لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کپوارہ، بارہمولہ، بڈگام، شوپیان، پلوامہ ، اسلام آباد، کولگام، گاندربل، بانڈی پورہ اور خطہ چناب و پیرپنچال کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں انتظامیہ اور حکومت کا کہیں نام و نشان نہیں، تمام چھوٹی بڑی سڑکیں بند پڑیں ہیں جس وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لازمی خدمات کا کہیں نام و نشان نہیں۔ناصر اسلم وانی نے ڈویڑنل انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ برفباری کے نتیجے میں منقطع ہوئے علاقوں اور دیہات کے ساتھ سڑک روابط بحال کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں اور ایسے لوگوں کیلئے عارضی قیام و طعام کا بندوبست کیا جائے جن کے رہائشی مکانوں کو برفباری سے نقصان ہوا ہے اور ناقابل رہائش ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پارٹی سے عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا وہ لوگوں کی راحت رسانی میں پیش پیش رہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا