شوپیان میں ادھم مچانے ولاتیندواڈھیر

0
0

ایک ہی حملے میں9بھیڑوں کو چیر پھاڑ کر کے ہلاک کر دیاگیا
کے این ایس
سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے شوپیان کے ایک گائوں میں تیندوے نے ایک گائوں خانے میں داخل ہو کر9بھیڑوں کو ہلاک کر دیا ہے اس دوران مقامی لوگوں نے ہمیت کا مظاہرہ کر کے ادھم مچانے والے اس تیندوے کو ہلاک کر دیا ہے ۔محکمہ وائلڈ لائف نے اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان میںایک خونخوار تیندورا دوران شب ایک گائوں اوڈرمیں غلام محمد میر کے گائو خانے میں داخل ہو کر یہاں 9بھیڑوں کو ہلاک کیا ہے اس دوران یہاں مزکورہ گھر والوں نے شور مچا یا اور جس کے ساتھ ہی یہاں باقی لوگ بھی جمع ہوئے ہوئے ہیںجنہوں نے بعد میںاس ادھم مچانے والے تیندوے کو ہلاک کر دیا ہے ۔ نمائندے نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کے اوڈر ترنج علاقے میں گذشتہ رات کے دوران پیش آیا۔جہاں اس جنگلی جاننور نے نے 9 بھڑوں کو چیر پھاڑ کر لقمہ اجل ہلاک کیا۔بتایا جاتا ہے کہ متاثر ہ کنبے نے نقصان کے بعد شورمچایا اجس کے ساتھ ہی گائوں کی باقی آبادی ڈنڈے لے کر گھروں سے باہر آئے اور اس تیندوے کا پیچھا کرکے اْسے مار ڈالا۔ادھرجنگلی حیات کے وارڈن برائے شوپیان سہیل انتسار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔خٰیال رہے گزشتہ دو ماہ سے وادی کشمیر میں تیندے کی ایک بڑی تعداد وادی کشمیر کے نہ صرف بالائی علاقوں بلکہ میدانی علاقوں میں نمودار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش پایاجا رہا ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شمالی کشمیر کے بارہمولہ اننت ناگ،باغ مہتاب و غیرہ علاقوں میں جنگلی جانوروں جن میں خاص کر تیندوے کی ایک بڑی تعداد دیکھی گئی ہے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا