کے سی سی آئی نائب صدر سڑک حادثے میں لقمہ اجل

0
0

ڈاکٹر عبد المجیدکے وفات پرسیاسی ،سماجی اور تجارتی جماعتوں کا اظہار رنج
کے این ایس
سرینگر؍؍کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی )کے نائب صدر دہلی میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ڈاکٹر عبد المجیدکے وفات پر،سیاسی ،سماجی اور تجارتی جماعتوں نے دکھ اور افسوس کا اطہار کرکے مرحوم کے حق میں دعاء مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر 72سالہ ڈاکٹر عبد المجید میرساکن راولپورہ گزشتہ کچھ دنوں سے دلی میںتھے ، وہ نئی دلی میں بدھ کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔اس دوران جموں و کشمیر کی متعدد کار وباری اور تجارتی انجمنوں نے ڈاکٹرکی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کر کے مرحوم کے حق میں دعاء مغفرت اورر لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی )نے شیخ عاشق نے ٹویٹر پر چیمبر کے نائب صدر کی سڑک حادثے میں موت کی خبر دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ خبر انتہائی افسوس کیساتھ دی جارہی ہے کہ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی )کے نائب صدردہلی میں ایک سڑک حادثے کے دوران جاں بحق ہوئے ۔ان کا کہناتھا ’مرحوم ہمارا بہترین دوست ،کمانڈر ،بڑا بھائی کی مانند تھے ‘‘۔اس دوران صدر ’آر اے کے‘و جموں و کشمیر ایسو سی ایشن آف حج اینڈ عمرہ شیخ فیروزنے داکٹر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی ہے ۔ادھر ۱پنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے بدھ کے روز کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)نائب صدر ڈاکٹر عبدالمجید میر کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر میر کا نئی دہلی میں سڑک حادثے کے دوران انتقال ہوگیا۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں بخاری نے متوفی کو شریف النفس شخص قرار دیا ہے جن کے جاننے والوں کا سماج خاص کر کاروباری طبقہ میں وسیع حلقہ تھا۔ بخاری نے مرحوم کی جنت نشینی اور اہل خانہ، رشتہ داروں، دوست اور کے سی سی آئی میں ساتھیوں کو یہ ناقابل ِ تلافی نقصان بردداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کی دعا کی ہے۔ انہوں نے سوگوار کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا ہے کہ انہیں اِس مشکل گھڑی کا سامنا کرنے کی ہمت ملے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا