ڈی ڈی سی و پنچایتی ضمنی انتخاب ضلع کشتواڑ میں پر امن طور پر اختتام پذیر

0
0

ضلع پنچایت الیکشن آفیسر نے کیا پولنگ عملے و عوام کا شکریہ

بابر فاروق/ محمد اشفاق

کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ میں ڈی ڈی سی حلقے کشتواڑ اور تریگام کے دو ضلعی ترقیاتی کونسل حلقوں کے لئے ضلع پنچایت الیکشن آفیسر کشتواڑ اشوک شرما کی مجموعی نگرانی میں پہلے ڈی ڈی سی انتخابات کا آخری مرحلہ پْرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ گزشتہ روز سخت حفاظتی انتظامات اور دیگر رسد کے انتظامات کے تحت روانہ کی گئی اڑتالیس پولنگ پارٹیوں میں کشتواڑ کے لئے بتیس پارٹیاں اور تریگام ڈی ڈی سی حلقوں کے لئے سولہ پولنگ پارٹیاں شامل تھیں۔کشتواڑ ڈی ڈی سی حلقہ کے لئے نو امیدوار میدان میں ہیں اور تریگام ڈی ڈی سی حلقہ کے لئے تین امیدوار میدان میں ہیں۔ کشتواڑ میں دو خالی سرپنچ نشستوں اور تریگام میں ایک خالی سرپنچ نشست کے لئے ضمنی انتخابات پرامن طریقے سے انجام پائے جس میں متہ بی کشتواڑ کے لئے چھ امیدوار میدان میں ہیں اس کے علاوہ پوچھال اے کے تین امیدواروں اور تریگام خالی سرپنچ نشست کے لئے دو امیدوار میدان میں ہیں۔ آخری مرحلے میں کشتواڑ ڈی ڈی سی حلقہ کے لئے مجموعی طور پر 15779 رائے دہندگان رجسٹرڈ تھے اور تریگام ڈی ڈی سی حلقہ کے لئے مجموعی طور پر 6582 رائے دہندگان رجسٹرڈ تھے۔پولنگ کے اختتام تک کشتواڑ میں ڈی ڈی سی پولنگ کا ٹرن آئوٹ 76.93 فیصد اور تریگام ڈی ڈی سی حلقہ میں 65.12 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، اس کے علاوہ تریگام میں سرپنچ سیٹ کے لئے ٹرن آئوٹ 79.22 فیصد ہے اور کشتواڑ ڈی ڈی سی حلقہ میں سرپنچ سیٹوں کے لئے مجموعی طور پر 72.92 فیصد ٹرن آئوٹ رہا۔ آٹھویں مرحلے کی کامیابی کے ساتھ ڈی ڈی سی و پنچایتی ضمنی انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ ڈی ڈی سی الیکشن پر موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی ای او کشتواڑ نے آج مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا اور ڈی ڈی سی انتخابات کے ہموار اور پریشانی سے آزادانہ انعقاد کے لئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جہاں لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات پر بڑے اطمینان کا اظہار کیا۔جبکہ ایک اور واقعات پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر کشتواڑ محمد حنیف ملک نے تریگام میں پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ پون پریہار کے علاوہ اے سی آر کشتواڑ ڈاکٹر عامر حسین اور دیگر افسران نے بلاک کشتواڑ کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔ڈی ڈی سی اور پنچایت ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ مشق کی کامیابی سے تکمیل کے ساتھ ڈی پی ای او کشتواڑ نے عام طور پر عوام اور خاص طور پر پولنگ عملے کا اس مشق کو شاندار کامیابی میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈی پی ای او کشتواڑ نے مزید بتایا کہ بائیس تاریخ کو گنتی ڈسٹرکٹ کے چھ نشاندہی والے مقامات پر کی وی کشتواڑ ، جی ڈی سی کشتواڑ ، سی ایف سی بلڈنگ پاڈر ، ٹی آر سی چھاترو، جی ایچ ایس ایس یوردھو مڑواہ ، اور ایچ ایس ایس دچھن میں ہوگی جس کے لئے عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ گنتی کے ہر پہلو کے لئے عملے کو تربیت بھی دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا