بلاک منکوٹ میں ڈی ڈی سی انتخابات کا آخری مرحلہ پرسکون اختتام پزیر

0
0

بلاک منکوٹ میں پولنگ کی شرح %79.8 فیصد رہی
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍سرحدی ضلع پونچھ کے سب ڈویژن مینڈھر کی بلاک منکوٹ میں ڈی ڈی سی انتخابات کا آخری مرحلہ اطمینان کے ساتھ اختتام پزیرہوا بلاک منکوٹ کی عوام نے پرسکون طریقے کے ساتھ اپنے حق دہی کااستعمال کیا۔اس موقعہ پر عوام نے مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی سب ڈویزن مینڈھر کے بلاک منکوٹ کی عوام سرکار کی نہایت ہی مشکور ہے کہ جنہوں نے وقت پر چناو کروا کر سرحدی خطہ کے اندر تعمیروترقی کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام اس امید پر ووٹ ڈال رہی ہے تاکہ ہمارے پسماندہ اور سرحدی علاقوں کے اندر تعمیر و ترقی ہو کیوں کہ یہ سرحدی علاقہ ہے یہاں ہماوقت گولہ باری ہوتی رہتی ہے ہمہ وقت جنگی سما بنارہتا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام جب گولہ باری ہوتی ہے تب ان کا کھاناپانی چھوٹ جاتا ہے یہاں کی عوام نہ کبھی چین کی نیندسوتی ہے نہ کھانا چین سے کھاتے ہیں ڈر کا ماحول بنا رہتا ہے ۔انہوں نے کہا یہاں ہمیں کوئی ایسااچھا لیڈر چاہیے جو بروقت بنیادی سہولیات میسر کرواسکے ناکہ اپنے ہی بنگلے اور کوٹھی بنائی یہاں سرحدی علاقہ میں بنکروں کی بہت ضروت ہے تاکہ جب گولہ باری ہو تو عوام ان بنکروں میں رہے اور اس سرحدی علاقہ کی سڑکوں کو بھی بہتربنائے تعلیمی نظام کوبہتر بنائے نیز اس سرحدی علاقہ میں ایمبولینس کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ جب گولہ باری یا کوئی شخص بیمار ہو جائے اسے بروقت شفاخانہ پنچایاجاسکے کیوں جب کوئی بیمار یا گولہ باری ہوتی ہے تو اس وقت جب تک کسی پسنجر گاڑی والے کو فون کرتے تب تک بیمار یازخمی شخص کی جان جانے کا خطرہ لاحق ہوسکتاہے بلاک منکوٹ میں پولنگ کی شرح % 79.8 فیصد رہی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا