ممتاز شیعہ عالم دین نے ایل جی سے ملاقات کی ، شیعہ برادری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا

0
0

ایل نے کروائی یقین دہانی ،کہا کرونا کے بعد ان کے جلوسوں پر سے پابندی ہٹائی جائے گی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ممتاز شیعہ عالم دین سید قلب جواد نقوی نے وادی کشمیر میں شیعہ برادری کی موجودہ صورتحال کو دیکھنے کے لئے دورہ کیا۔ ان کا موجودہ دورہ معاشرتی و مذہبی امور کو جاننے اور خاص طور پر شیعہ برادری کے لوگوں کی مشکلات کا جائزہ لینا تھا۔انہوں نے جموں میں متعدد وفود سے ملاقات کی اور مسائل جاننے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی جہاں ان کے ہمراہ جموں اور پونچھ سے تعلق رکھنے والے شیعہ برادری کے نامور لوگ اورصحافی سہیل کاظمی بھی تھے۔اس ضمن میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایل جی کے سامنے جو مسائل رکھے گئے وہ وہ خالصتا ً مذہبی اور بنیادی امور پر مبنی تھے۔اس موقع پر کشمیر میں شیعہ جلوسوں پر پابندی خاص طور پر سری نگر کے شیعہ آبادی والے علاقہ ابی گزار تا زادیبل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔انہوںنے مزید کہاکہ روایتی طور پر پرانے سرینگر شہر کے گرو بازار کے علاقے سے کاٹھی دروازہ اور حسن آباد تک ایک جلوس نکالا جاتا تھا لیکن پچھلے 20 سالوں سے اس کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اس موقع پر ایل جی نے مولانا کے مطالبات کو سماعت کرتے ہوئے کہاکہ جیسے ہی کوڈ19 کا پھیلاو ختم ہوگا اور صورتحال مستحکم ہوجائے گی ، ان پابندیوں کو ختم کردیا جائے گا اور شیعہ کشمیری عوام یہ دیکھیں گے کہ ان کے ساتھ انصافی سلوک کیا گیا ہے۔وہیں جموں و کشمیر اور لداخ میں شیعہ وقف بورڈ کے قیام کے مرکزی حکومت کے خیال سے متعلق ایل جی نے بتایا کہ شیعہ کا آئین مرکزی حکومت کی ترجیحی فہرست میں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا