کرونا کے وقت میں امریکن اونکولوجی انسٹیچوٹ کا قابل داد قدم،سرجری کے چار روز بعد مریضہ کو گھر بھیجا گیا
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ امریکن اونکولوجی انسٹیچوٹ کینسر سرجری کر کے نو سالہ لڑکی کی مدد کی۔واضح رہے کرونا وبائی مرض کے دوران پورا سماج متاثر ہو کر رہ گیا ہے جہاں اس نازک وقت میں امریکن اونکولوجی انسٹیچوٹ نے کٹھوعہ ضلع کی ایک نو سالہ لڑکی کی کینسر سرجری کر کے مدد کی ہے۔وہیں لاک ڈائون کے دوران مریض کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اہل خانہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔وہیں اس مشکل کی گھڑی اسکومس ہسپتال ایک امید کی کرن بن کر سامنے آیا۔اس سلسلے میں ڈاکٹر پارس کھنہ سرجیکل اونکولوجسٹ، ڈاکٹر سوجیت بھٹ سرجیکل اونکولوجسٹ اور ڈاکٹر اتل شرما کنسلٹنٹ انستھسیا نے سرجری میں اپنی خدمات انجام دیں۔واضح رہے سرجری کے چار روز بعد مریضہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا