آئو اسکول چلیں …اسکولوں کے اساتذہ کے ذریعہ

0
0

گورنمنٹ اسکولوں میں اندراج کو بڑھانے کی ایک پہل
بابر نفیس

ڈوڈہ؍؍ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن جموں انوردھا گپتا (کے اے ایس) نے ایک سرکاری حکم کے ذریعے ماتحت افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کیاندراج کو بڑھانے کے سلسلے میں "آئو اسکول چیلیں” کے تلے ایک مہم کا آغاز کریں۔ اسی حکم کی توثیق چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ نے بھی کی۔ حکم نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے زونل ایجوکیشن آفیسر عصر شری ایچ ایل ساوہ نے شروعات کی۔ ایچ ایل ساوہنے زونل ایجوکیشن آفیسر نے ضابطہ کار کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا۔ پروگرام کے پہلے دن پہلے اسکول جس نے اعلیٰ آفیسر گورنمنٹ مڈل اسکول کنٹھی منگوتہ زون عصر کے حکم کو نافذ کرکے مہم کا آغاز کیا ، جس میں شمیم احمد وانی نے اسکول کے عملے کے ہمراہ طلباء کے والدین ،آشا ورکرز ، آنگن واڑی ورکرز کو مدعو کیا اور طلباء کے ہمراہ اور علاقے کے دیگر ممتاز شہری بھی شامل تھے۔ وانی نے اس موقع پر تمام شرکائ کو گورنمنٹ اسکولوں میں زیر تعلیم اسکول طلباء کے لئے مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر وانی نے کہا کہ حکومت نے مختلف اسکیمیں شروع کیں ہیں ترجیحی بنیادوں پر جس میں سب کے لئے مفت اور لازمی تعلیم ، کلاس تک مفت درسی کتب ، مفت اسکول بیگ ، مفت وردی ، ڈیجیٹل آن لائن کلاسز ، آٹھویں کلاس تک مفت مڈ ڈے میل اور میٹرک سے قبل اور پوسٹ پوسٹ وظیفہ اسکالرشپ جیسی اہم سکیمیں شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرکاری کہ اسکولوں میں عمدہ اہلیت رکھنے والے عملے ، مضامین کے ماہر موجود ہیں جو آپ کے بچوں کو ہمہ جہت علم اور ذہنی نشونما دے سکتے ہیں۔اس موقع پر شمیم وانی نے لوگوں کے والدین اور شرکاء کو سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم حاصل کرنے کے لئے داخلہ لینے کی درخواست کی۔ انہوں نے اس مشن میں 100 فیصدی نتائج حاصل کرنے کے لئے آنگن واڑی ورکرز اور آشا ورکرز سے بھرپور تعاون کی بھی پربزور درخواست کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان تمام ہدایات پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے جو سرکاری اسکولوں کے ذریعہ ہمارے معاشرے میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے لئے وقتا فوقتا اعلانیہ جاری کی جائیں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا