ادھمپور میں این پی پی کی ریلی منعقد،پارٹی امیدوار کیلئے ووٹ اور سپورٹ کی اپیل

0
0

بھاجپا نے اپنے سابق ایم ایل اے کے بے نقاب ہونے کے بعد روشنی گھوٹالے کومسترد کردیا:ہرش دیو سنگھ
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍ بھاجپا پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین جموں وکشمیر این پی پی اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے کہاکہبھاجپا نے اپنے سابق ایم ایل اے کے بے نقاب ہونے کے بعد روشنی گھوٹالے کومسترد کردیا۔انہوںنے کہاکہ بھاجپا اس وقت خاموش ہو گئی جب اپنے سابق ایم ایل اے کا نام بھی سامنے آیا ۔موصوف نے کہاکہ بھاجپا نے روشنی گھوٹالے کو انتخابات کا مدعا بنایا تھا اور اپنے لیڈران کے نام آنے کے بعد خاموشی چھا گئی اور اب بھاجپا ایک واحد لفظ کہنے سے بھی قاصر ہے کیونکہ ان کے اپنے لیڈران بھی اس میں شامل ہیں۔سنگھ نے ان باتوں کا اظہار یہاں ادھمپور میں پارٹی امیدوار کے حق میں انتخابی ریلی کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا لیڈران نے سیاسی دخل اندازی کر کے سرکاری ارضی کو ہڑپ کیا ہے ۔اس موقع پر این پی پی لیڈر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایسے لیڈران کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کروائی جانی چاہئے جنہوں نے سرکاری ارضی پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا