گول میں ڈی ڈی سی انتخابات کو لیکرعوام میں زبردست دلچسپی

0
0

ماضی کی غلطیوں کو نہ دہراتے ہوئیوسیع النظری کا ثبوت پیش کریں اورعظیم اتحاد میں ضم ہو جائیں :فرحت رفیق
ملک عبدالطیف

گول؍؍گول میں ڈی ڈی سی انتخابات کو لیکرعوام میں زبردست رجحان پایا جا رہا ہے۔ایک طرف سے جہاں سیاسی جماعتیں لوگوں کو طرح طرح کے کھلونے دکھا کربہلا پھسلا کر اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش میں جی توڑ محنت کر رہے ہیں لیکن وہیں آزاد اْمیدوار فرحت رفیق آئے روز سب پر بھاری پڑ رہا ہے۔اِس کی اک تازہ مثال آج اْس وقت دیکھنے کو ملی جب گنڈی داڑ م میں فرحت رفیق نے ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں رکھتا ہے بلکہ جو چند لوگ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلا رہے ہیں بدقسمتی سے وہ اپنے گریبان میں جھانکنے کی کوشش نہیں کرتے کہ ماضی میں انھوں لوگوں کا کس طرح استحصال کیا۔فرحت نے اپنے خطاب میں لوگوں سے کہااب کی بار وہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائیں بلکہ مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے وسیع النظری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے پارٹی بازی سے اْوپر اٹھ کر ایک عظیم اتحاد میں ضم ہو جائیں ایک نئے دور کا آغاز کریں جس دور میں صرف وعدوں سے لوگوں کو بہلایا نہ جائے بلکہ اْ نکے مسایل کا ازالہ کرکے تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔گنڈی داڑم عوام نے آزاد اْمیدوار فرحت رفیق کا خطاب سننے کے بعد اْنہیں تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں گنڈی داڑم یوتھ فیڈریشن کی پوری ٹیم نے بااتفاق رائے ایک پریس کانفرنس دی جس میں انھوں نے مختلف مانگوں پر مشتمل ایک ریزولیشن فرحت رفیق کے ہاتھ تھما دیا اور اْن مانگوں کو پورا کرنے کی بنیاد پر اْس کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ یوتھ فیڈریشن گنڈی داڑم نے پریس کانفرنس کے دوران فرحت رفیق کو حمایت دینے کا کھلا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار ہم آزمائے ہوؤں کو آزمانے کی روش کو چھوڑ کراور پارٹی بازی کی مجنونیت سے باہر آکر ایک پڑھے لکھے نوجوان کے ہاتھ اپن مستقبل کی باگ ڈور دے رہے ہیں جو ہمارے مسائل کا ازالہ کرے گا۔یوتھ کارکنان نے کہا کہ ہمیں پوری اْمید ہے کہ فرحت رفیق ہمارے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا۔انھوں نے کہا کہ فرحت رفیق ہی عوام گول گنڈی داڑم کیلئے اک بہتر انتخاب ہے جو ہمارے مستقبل کو سنوار سکتا ہے۔یوتھ فیڈریشن نے گول داڑم گنڈی کے تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ فرحت رفیق کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیکر اک نئے دور کا آغاز کریں اور آزمائے ہوو ¿ں کو آزمانے کی غلطی ہر گز نہ دہرائیں کیونکہ آج تک جن سیاسی جماعتوں نے ہمیں خواب دکھا کر ہمارا سکون چھینا آج وہ پھر سے نئے غباروں میں دھوکے بازی کی ہوا بھر کر لوگوں میں تقسیم کر کے اپنے جانب مائل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لہٰذا ایسے لوگوں کی چال بازیوں سے ہوشیار رہیں۔ جو لوگ لال جھنڈا دکھا کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں اْس سے سوال کرو کہ یہ جھنڈا کن بے گناہوں اور معصوموں کے خون سے لال ہوا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا