مینڈھرکی سرزمین پہ سیاسی بہاریں،ریلیاںہی ریلیاں!

0
0

محمد اعظم چوہدری ،ذیشان جاویدرانا، چوہدری عمران ظفر ،محمد اشرف چوہدری نے اپنے اپنے حلقوں سے ہزاروںحمایتوں کیساتھ آکرکاغذات نامزدگی داخل کئے
احسان انقلابی

مینڈھر؍؍ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے سلسلہ میں آج مینڈھرسی اور منکوٹ بلاک میں فارم بھرنے کیلئے کئی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میںہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے ساتھ جاکر فارم بھرائے اس سلسلہ میں منکوٹ بلاک میں نیشنل کانفرنس سے وابسطہ ریٹائرڈ پرنسپل محمد اعظم چوہدری بھی ایک بڑی ریلی کے ہمراہ ہائیر سکینڈری اسکول منکوٹ میں اپنے سینکڑوںحامیوں کے ساتھ پہنچے اور بھاری تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں اپنا فارم بھرا انہوں نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اور اس علاقے کی تعمیر وترقی کرنا چاہتا ہوںانہوں نے کہا کہ میرے حق میں ووٹ ڈال کر کامیاب کریں تاکہ اس علاقہ کی تعمیر وترقی ہوسکے وہیں انڈین نیشنل کانگریس سے چوہدری عمران ظفر نے بھی ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ریلی کہ ہمراہ ہائیر سکینڈری اسکول منکوٹ میں پہنچ کر اپنا فارم بھرایا جبکہ عمران ظفر کے والد محترم ایڈووکیٹ ظفر اللہ آزاد جوکہ کانگریس کے سنئیر لیڈر ہیں انہوں نے لوگوں کا شکریہ اداء کرتے ہوئے اپنے صاحبزادے کے حق میں لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی جس کے بعد مرحوم چوہدری لعل محمد صابر کے صاحبزادے سرپنچ محمد اشرف چوہدری نے بھی ایک ریلی کا اہتمام کرکے آزادانہ طور پر اپنا فارم بھرا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شامل ہوئے انہوں نے اپنے حق میں ووٹ مانگتے ہوئے لوگوں کا شکریہ اداء کیاکہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر میری ریلی میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں مینڈھر سی حلقہ انتخاب چھترال میں سابقہ ایم ایل جاوید احمد رانا اپنے صاحبزادے ذیشان رانا کے ہمراہ جوکہ نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر الیکشن لڑرہے ہیں ایک بڑی ریلی جس میں ہزاروں لوگ موجود تھے ہائیر سکینڈری اسکول چھترال پہنچ کر فارم بھرا جس کے بعد انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہل کے نشان پر مہر لگا کر ذیشان رانا کو کامیاب کرنا ہے تاکہ آپ کے علاقہ کی تعمیر وترقی ہوسکے جس کے بعد انجنیئرمحمد اشفاق چوہدری جوکہ آزادانہ طور الیکشن لڑرہے ہیں وہ بھی سینکڑوںکی تعداد میں لوگوں کے ہمراہ ہائیر سکینڈری اسکول پہنچے جہاں انہوں نے اپنا فارم بھرا جس کے بعد انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی بار کوئی الیکشن لڑرہاہوں لہذا آپ لوگوں نے تعمیر وترقی کی بنیاد پر مجھے ووٹ دینا ہے تاکہ میں مینڈھر سی کی تعمیر وترقی کرسکوں وہیں انڈین نیشنل کانگریس سے ایڈووکیٹ اخلاق حسین خاکی نے بھی اپنے حامیوں کے ساتھ ریلی کی شکل میں ہائیراسکینڈری اسکول چھترال پہنچ کر اپنا فارم بھرا علاوہ ازیں بطور آزاد امیدوار ایڈووکیٹ اخلاق چوہان نے بھی ایک بڑی ریلی کے ساتھ چھترال ہائیر سکینڈری سکول پہنچ کر اپنا فارم جمع کرایا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا