وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے بارڈر سکیورٹی فورس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

0
0

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سرحدی محافظ دستے (بی ایس ایف) کے یوم تاسیس کے موقع پر دستے کے اہلکاروں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ‘‘بی ایس ایف کے سبھی اہلکاروں اور ان کے کنبوں کو فورس کے یوم تاسیس کے خصوصی موقع پر بہت بہت مبارکباد۔ بی ایس ایف نے خود کو ایک طاقتور فورس کے طور پر شناخت دلائی ہے اور قوم کی سلامتی میں اپنی عہد بستگی کو پختگی سے ثابت کیا ہے نیز قدرتی آفات کے دوران شہریوں کی مدد بھی کی ہے ۔ ہندوستان کو بی ایس ایف پر فخر ہے ’’۔مسٹر شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ‘‘بی ایس ایف نے اپنی شجاعت اور مثالی زندگی میں فرائض انجام دیئے ہیں۔ آج بی ایس ایف کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر فورس کے سبھی بہادر جوانوں کو ان کی قومی خدمات اور خود کو وقف کرنے کے لئے میں انہیں سلام کرتا ہوں۔ ہندوستان کو اپنے سرحدی محافظ دستے پر فخر ہے ’’۔بی ایس ایف ہندوستان کا ایک اہم نیم فوجی دستہ ہے ۔ یکم دسمبر 1965 میں اس کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس کی ذمہ داری امن کے وقت کے دوران ہندوستان کی بین الاقوامی سرحدوں کی نگرانی اور سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا