ڈی ڈی سی انتخابات سے تین روز قبل این آئی اے کی بڑی کارروائی

0
0

پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کو نئی دہلی میں کیا پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار
جموں وکشمیر میں مسلمانوں کوا ذیت دینے کا گجرات ماڈل زوروں پر،یہ نیا کشمیر ہے: محبوبہ مفتی
کے این ایس

سرینگر؍؍قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ کو گرفتار کرلیا۔پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پرہ کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کو اذیت دینے کا گجرات ماڈل زووں پر ہے جبکہ بقول محبوبہ مفتی’ یہ نیا کشمیر ہے ،وہ چاہتے ہیں ہم اس میں رہیں‘ ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ڈی ڈی سی انتخابات سے محض 3روز قبل قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ کو گرفتار کرلیا ۔این آئی اے کے دلی میں قائم صدر دفتر پر گذشتہ دو روز سے وحیدپرہ کی پوچھ تاچھ ہورہی تھی۔یہ پوچھ تاچھ سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ کے کیس کے سلسلے میں کی جارہی تھی جنہیں حزب المجاہدین کے دو جنگجوئوں کو وادی سے باہر لیجانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں این آئی اے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ تیسرے دن کی پوچھ تاچھ کے بعد پرہ کو باضابطہ گرفتار کیا گیا ہے۔پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے وحید پرہ کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس ضمن میں سلسلہ وار ٹویٹس کیں اور ایک ٹویٹ ویڈیو کیساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بھی ٹیگ کی ۔ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا ’ جموں و کشمیر میں اگست2019 کے بعد سے گجرات ماڈل کے تحت مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ زوروں پر ہے۔یہ نیا کشمیر ہے وہ چاہتے ہیں کہ ہم اس میں رہیں‘۔ایک اور ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب میں موجودہ وزیر دفاع راج ناتھ کی شرکت سے متعلق ایک ویڈ یو بھی شیئر جس میں راج ناتھ سنگھ کو وحید پرہ کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔محبوبہ مفتی نے یہ ٹویٹ راج ناتھ سنگھ کو بھی ٹیگ کی ۔ایک اور ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا ’وحید کا اس شخص کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور اس پر جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے۔ صرف جموں و کشمیر میں پی ڈ ی پی اور دیگر مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کے لئے سب کچھ کیا جارہا ہے‘۔ایک اور ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا ’بی جے پی نے ملک کے ہر گوشے میں آرٹیکل370 کو غیرقانونی طور پر ختم کر نے کا ڈنڈوررا پیٹا، لیکن جب بات کشمیریوں پر آتی ہے تو جو اس کے خاتمے پر سوال اٹھاتے ہیں تو انہیں بند کردیا جاتا ہے اور سزا دی جاتی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ دیویندر سنگھ کس کے کہنے پر کام کیا کرتاتھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں‘۔ایک اور ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے لکھا کہ ’میں ذاتی طور پر وحید کی ایمانداری ، دیانت اور کردار کی ضمانت دے سکتی ہوں۔ اب یہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہانصاف کی فراہمی اور اس کی جلد ازجلد رہائی کو یقینی بنانا ہے۔وحید پرہ کی ڈی ڈی سی انتخابات سے قبل گرفتاری پر ایک نئی سیاسی بحث شروع ہوئی ہے ۔ادھرپی ڈی پی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات سے قبل ، جو جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی نئی قیادت کو موقع فراہم کرنا چاہتا تھا ، حکومت ہند نے اپنی بے رحم بریگیڈ کے ذریعے وحید الرحمٰن پرہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق پی ڈی پی کے نوجوان رہنما وحید پرہ پلوامہ میں اپنے آبائی حلقے سے انتخابات لڑنے والے تھے۔ انہیں انتخاب کے لئے نامزدگی داخل کرنے کے فورا بعد ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وحید پر ہ کی گرفتاری مرکزی ایجنسی کی انتخابی عمل میں مداخلت اور نئی دہلی کی جانب سے اس کو متاثر کرنے کی واضح کوشش ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پی ڈی پی لیڈرشپ اپنے نوجوان رہنما کے خلاف نئی دہلی کے تازہ ترین بے رحمانہ اقدام کی پوری طرح مذمت کرتی ہے جو معاشرے میں تبدیلی کا ایک مرکز تھا اور اس نے ہمیشہ عدم تشدد اور جمہوری مشغولیت کے اقدار اور اصولوں کو برقرار رکھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا