سرکار اور الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادانہ انتخابی مہم چلانے کے دعوے بے بنیاد:محبوبہ مفتی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سرپرست اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بتایا بی جے پی، پی جی ڈی کی جانب سے انتخابات لڑنے کے لئے فیصلے سے گھبرا رہے ہیں، جس کی وجہ سے گپکار عوامی اتحاد کے امیداروں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا سرکار کی جانب سے آزادانہ انتخابی مہم چلانے کے دعووں کو مسترد کیا ہے ۔محبوبہ مفتی نے بتایا اگر میں روشنی ایکٹ سیکنڈل میں ملوث پائی گئی تو جیل جانے کے لئے تیا ر ہوں ۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کی سربراہ و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بدھ کو بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ’پی اے جی ڈی‘کی جانب سے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے سے نا خوش ہو کر گھبرا گئی ہے ۔انہوں نے بتایا نہیں معلوم تھا یہ لوگ انتخابات میں حصہ لیں گے جو ہم چاہیں جس کی وجہ سے ائیلانس کے امیدواروں کو جنوبی کشمیر کے کئی اضلاع میںانتخابی نہیں چلانے دی جا رہی ہے ۔محبوبہ مفتی زین پورہ شوپیان میں میڈیا سے بات کر رہی تھی۔انہوں نے بتایا ہمارے یہاں کے امیدواروں کو دس ،پندرہ دنوں سے گھر سے باہر جانے نہیں دیا جا رہا ہے ،جس کی وجہ سے آج مجھے زبردستی یہ کہنا پڑا کہ آج مجھ امیدوار کے گھر جانا ہے جس کے بعد اسے یہاں آنے دیا گیا ہے انہوں نے بتایایہی حال ہمارے باقی امیداروں کا ہے ۔محبوبہ مفتی نے بتایا سرکار اور انتخابی کمیشنر بار بار کہتے ہیں جی اے ڈی امیدورون کے ساتھ کوئی بیت باو نہیں ہوگا ،تاہم ہمارے امیدواروں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے ۔محبوبہ مفتی نے بتایا میری لوگوں سے یہی گزارش ہے کہ جہاں جہاں بھی ایلائنس امیدوار ہیںکے ہے وہاں انہیں کامیاب بنائیں ہیں اور جو دلی میں سرکار ہیں ان کے یہاں کے دوستوں ہیں ان سب کو جواب دیکر ائیلانس کے امیدوارکو کامیاب بنائیں۔سابق وزیر اعلیٰ نے بتایا گپکار ڈیکریشن جموں و کشمیر کے تشخص بحال کرنے کے لئے لڑ رہی ہے ۔محبوبہ مفتی نے بتایا ’’یہ لوگ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے جس میںگرنیڈ اور گولی کا استعمال کر کے ماحول خراب کریں گے ۔اس لئے لوگ ہوشیار رہے۔انہوں نے عوام سے انتخابات میں حصہ لے کر ائیلائنس امید وار وں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے بتایا بی جے پی ایلائنس ے امیداروں سے گھبرائی ہوئے ہے جس کی وجہ سے اب وہ بہانے کر رہی ہے۔محبوبہ مفتی نے روشنی ایکٹ کے حوالے سے بتایا یہ اگر ان میں دم ہیں تو ثابت کر کے دیں ۔پی ڈی پی سربراہ نے بتایا اگر میں کسی طرح اس میں ملوث ہوں تو میں جیل جانے کے لئے تیار ہوں ۔انہوں نے بتایا یہ گپکار ڈیکریشن سے خوفزدہ ہوئے ہیںجس کی وجہ سے کبھی فاروق صاحب کا نام لیا جاتا ہے انہوں نے بتایا اگر انہیں میں دم ہے تو ثابات کریں ۔محبوبہ مفتی نے لوگوں کو بتایا آنے والے انتخابات میں آپ اگر آپ نے انہیں ناکام نہیں کیا تو حالات مزید خراب ہوں گے۔