آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایاجائے:سنہا

0
0

لفٹینٹ گورنر کا صوبائی کمشنروں ، ڈپٹی کمشنروں ، ایس پیز کے ساتھ تبادلہ خیال ،جاری تیاریوں کا جائیزہ لیا

لازوال ڈیسک

جموں ؍؍ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات ، پنچائتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں آج یہاں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انتخابات کیلئے کی گئی تیاریوں کا جائیزہ لیا جس میں صوبائی کمشنران ، ڈپٹی کمشنران ، سُپرنٹنڈنٹ پولیس نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔ جموں اور کشمیر کے صوبائی کمشنروں نے لفٹینٹ گورنر کو جاری تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے یونین ٹیر ٹری کے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں برفباری کے سبب درپیش لاجسٹک مسائل پر بھی غور و خوض کیا ۔ دورانِ میٹنگ لفٹینٹ گورنر نے افسروں کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے اور غیر جانبداری برتنے کیلئے تمام لازمی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے حفاظتی دستوں اور پولنگ عملے کیلئے بنیادی سہولیات بہم رکھنے کی بھی ڈپٹی کمشنروں اور ایس پیز کو ہدایت دی ۔دریں اثنا کووڈ 19 کی روکتھام کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے وزیر اعظم کی بروز منگلوار منعقدہ ویڈیو کانفرنس کے پس منظر میں کووڈ ویکسین کی ڈیلوری کیلئے تیاریوں کا بھی جائیزہ لیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے فائینانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم کو اس ضمن میں پیشگی منصوبہ بندی کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے افسروں کو دورانِ انتخابات کووڈ تدابیر کی عمل آوری یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ بعد میں لفٹینٹ گورنر نے سرما کیلئے مختلف محکموں کی جانب سے یو ٹی میں تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے افسروں کو سرما کے دوران صارفین کو بلا خلل بجلی ، پانی دستیاب رکھنے اور اشیائے ضروریہ بشمول بالن ، راشن ، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی اور اس ضمن میں دور دراز و دشوار علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے گاڑیوں کی آمدورفت اور ٹریفک کے معقول انتظام پر بھی زور دیا ۔ فائنانشل کمشنر صحت ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنران ، ڈپٹی کمشنران ، ایس پیز اور دیگر متعلقہ افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا