معقول نظام قائم ہے :سٹیٹ الیکشن کمشنر شرما
لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍سٹیٹ الیکشن کمشنر جموں کشمیر کے کے شرما نے آج کہا کہ شفاف اور پُر امن ڈی ڈی سی اور پنچائتی ضمنی انتخابات کے پُر امن اور شفاف انعقاد کیلئے ایک منظم لایحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات اختیارات کی غیر مرکوزیت کو یقینی بنائیں گے ۔ سٹیٹ الیکشن کمشنر آج صوبہ جموں کے ڈپٹی کمشنران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس کا انعقاد امنِ عامہ کی صورتحال اور حفاظتی انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے کیا گیا تھا ۔ جو کہ 28 نومبر سے 19 دسمبر کے درمیان منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں ، آئی جی پی جموں اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔