گندو بھلیسہ بلاک کاہرہ جیکیاس سے بلاک صدر حنیف ملک کو منڈیٹ نہ دینے پر پرانے ووٹران ناراض

0
0

منظور سمسھال

 

گندو ؍؍کاہرہ نیشنل کانفرنس کی طرف سے ہمارے بلاک کاہرہ جکیاس میں جس کنڈیڈیٹ کو مینڈیٹ دیا جا رہا ہے وہ 20 دن سے نیشنل کانفرنس میں جائن کیا ہوا ہے اور جو پرانے بلاک صدر ہیں ۔مولوی محمد حنیف ملک جو کہ 1970 سے نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہے ۔مالی حالات گھرجلنے کی وجہ سے خراب ہوئے تو کیا ہوا لیڈر تو پھر بھی پرانا نیشنل کانفرنس کا ہی تھا اس وقت اسکو پارٹی کی ضرورت تھی لیکن افسوس پارٹی کو پہچان نہیں ہو سکی ۔یہ عوام کا کہنا ہے عوام حق دینا بھی جانتی ہے دلانا بھی اور لینا بھی جانتی ہے 1970 سے لے کے 2020تک مولوی محمد حنیف ملک نے نیشنل کانفرنس پارٹی کے لئے قربانیاں دی ہیں نیشنل کانفرنس پارٹی کے انچارج پیارے لال شرما نے پرانے ورکران کو نظر انداز کیا یہ اور منڈیٹ جسکو بھی دینا ہوتا پہلے انکی میٹنگ بلانی تھی جسمیں اقبال ایم ایل سی و دیگران بھی ہونے چاہیے تھے ۔منڈیٹ دیتے وقت۔بند کمرے میں ننگے پائوں منڈیٹ دینا کہاں کی لیڈرشپ ہے سننے میں آیا ہے کہ وہ لوگوں کو کہتا پھرتا ہے کہ حنیف ملک نے بولا نہیں ۔اسمیں بولنے کی بات نہیں ہوتی پیارے لال شرما کی اپنی کمزوری نظر آتی ہے کیا وہ پینل میں نام دے سکتے تھے اور پینل میں سینئرکا نام دینا پڑتا ہے ۔قانونی اور اخلاقی نظم و ضبط کے تحت جان بوجھ کر ایک ہی آدمی کا نام دے کر وہ پارٹی ہائی کمانڈ کے سامنے گیا اور بلیک فارم لایا دوسری جانب ملک سے بار بار جلوس اور مٹینگیں کرواتا رہا جس کا ثبوت ویڈیو اور فوٹو پڑے ہیں۔ عوام ناراص ہے کہ یہ کیاہو رہا ہے۔ کسی سے فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ این سی کے پرانے ورکر غریب ہیں پارٹی نے انکو کچھ دیا ہی نہیں اور وہی حال کانگریس میں بھی ہے جو پرانے ورکر ان تھے ان کو نظر انداز کیا گیا اس لئے میری پوری عوام سیگزارش ہے کہ سچ بولنے سننے اور حقدار کو اسکا حق دلانے میں آواز اٹھانے کی طاقت رکھیں تاکہ ہم اپنا حق وصول کر سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا