طیب رضا جیلانی
مہور؍؍ڈی ڈی سی انتخاب جوں جوں نزدیک آتے جا رہے ہیں گرما گرمی میں بھی اصافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔پوری یو ٹی کے ساتھ ساتھ ضلع ریاسی کے علاقہ گلابگڑھ میں بھی انتخابات کی لہریں کافی عروج پر ہیں جموں کشمیر میں پہلی مرتبہ ہو رہے ڈی ڈی انتخاب میں پڑھے لکھے نوجوان اچھی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔یہاں حلقہ گلابگڑھ سے ایڈوکیٹ ساجرہ قادر نے علاقہ کی خستہ حالی دیکھتے ہوئے سیاست میں قدم رکھا ہے۔ساجرہ قادر حلقہ گلابگڑھ سے آزاد امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔’لازوال’ سے بات کرتے ایڈوکیٹ ساجرہ قادر نے علاقہ گلابگڑھ کی خستہ حالی کو مدِ نظر رکھتے ہوا کہا آزادی کو 73 سال ہو گے ہیں لیکن یہاں کی عوام اج بھی غلامی کی زنجیر میں بندی ہے۔یہاں کی عوام اج اکیسویں صدی میں بھی ہر سہولیات سے محروم ہے۔علاقہ گلابگڑھ کے کچھ گائوں جن میں شبراس،بندرہ،کائندورہ پہناز،کنگتی،برنسال کا ذکر کرتے سخت افسوس کرتے ہوا کہا ان گائوں میں ابھی تک نہ بجلی اور نہ سڑک جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔اس طرح کچھ اور گائوں جن میں برمی دار دیول ڈوگا کا ذکر کرتے ہوئے کہا یہاں ہائی اسکول نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو مڈل سے اپنی تعلیم کو الوداع کہنا پڑھتا ہے۔