غزل

0
0

دِل مرِا کیونکر ترِا معتُوب ہے
یہ تو تیرے نام سے منسُوب ہے
جان میری جو مرِا محبوب ہے
جان اُس پر دوں تو کیا ہی خوب ہے
عشق کو سمجھیں عبادت ا ہلِ دِل
تُو سمجھتا کیوں اِسے معیُوب ہے
وقت کے سانچ میں ڈھلنا چاہئے
زندہ رہنے کا یہی اسلوب ہے
رات دِن کیوں فکر میں رہتے ہو گُم
تُم سے تو بہتر منیؔ مجذوب ہے
{ہریش کمار منیؔ بھدرواہی}
سیری، بھدرواہ، جمّوں کشمیر
9596888463

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا