بھدرواہ میں بالن کی لکڑی عوام کو مہیا کراے محکمہ جنگلات : عوام

0
0

ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ جہاں جموں ڈویژن کے اور علاقہ جات کے مقابلے سب سے زیادہ برف بھاری ہوتی ہے اور اکثر لوگ سردیوں سے بچنے کے لیے بخاری جلا کر اپنے آپ کو سردی سے محفوظ رکھتے ہیں کیوں کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے بھدرواہ میں سردی کی بڑی شدت ہوتی ہے اور سردی سے بچنے کے لیے لکڑی کی ضرورت پڑتی ہے اور محکمہ جنگلات ہر سال اپنے سیل ڈپو لوگوں کے لیے کھول دیتا تھا اور صارفین کو محکمہ جنگلات جلانے کی لکڑی مہیا کراتا تھا جس سے غریب صارفین کو راحت ملتی تھی مگر امسال محکمہ نے ابھی تک کوئی ایسا بندوبست نہیں کیا ہے۔ شیخ مشتاق نے بھدرواہ انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ محکمہ جنگلات غریب عوام کو راحت دینے کے لیے بالن کی لکڑی کو یقینی بنائے اور ساتھ میں محکمہ جنگلات سے اپیل کی ہے کہ وہ صارفین کی اسانی کے لیے اپنے سیل ڈپو کے بجائے نزدیکی جگہوں پر عوام کو بالن کی لکڑی فراہم رکھیں جہاں سے صارفین کو لکڑی لینے میں اسانی ہو اور ان کو نزدیک بھی پڑے جو سیل ڈپو محکمہ جنگلات میں صارفین کے لیے لگاتا ہے اس سال چوگان اڈا اور پاسری اڈے میں ان ڈپو کو لگایا جائے جہاں سے صارفین کو لکڑی خریدنے اور اسے گھر لے جانے میں آسانی ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا