عوام آج بھی بجلی ،سڑک ،ٹیلیفون ،طب،بنک و دیگر سْہولیات سے محروم :ساجرہ قادر
لازوال ڈیسک
مہور؍؍ایڈوکیٹ و پوسٹ گریجویٹ دیہی ترقی ساجرہ قادر جو اس وقت ڈی۔ڈی۔سی الیکشن کے لئیبلاک گلابگڑھ سے اپنی طرف سے عوام کی خدمت کیلئے اْتریں ہیں ۔کئی گائوں میں اپنے دورے کے دوران ایڈوکیٹ ساجرہ قادر نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کہا ہے آزادی کے 73 سال عرصہ گذر جانے کے بعد بھی بلاک گلابگڑھ کے عوام غلامی کا جینا جی رہے ہیں ۔اِن گائوں میں آزادی ابھی بھی آج کی تصویر میں کہیں نظر نہیں آتی ۔اِن گائوں میں 1۔شبراس 2۔بندارہ۔3۔کائندورہ 4 پہناڑ 5 کنگتی برنسال وغیرہ ان تمام گائوں کا دورہ کرنے کے بعد مجھے سخت افسوس ہوا ان گائوں میں ابھی تک نا ہی بجلی ان علاقہ جات میں ہے اور نا ہی کوئی رابطہ سڑک سْہولیات اِن علاقہ جات عوام کو ہے یہی حال گائوں دیول ڈوگا و برمی دار کا ہے یہاں کے بچوں کو ہائی سکولوں کی کمی ہونے سے سخت مْشکلات کا سامنا ہے ۔خاص کر لڑکیوں کو راستے میں ہی اپنی تعلیم کو چھوڑنا پڑتا ہے ۔ان دیشواریوں کے علاوہ راستے میں جنگلی جانوروں کا ہمیشہ خطرہ پیش پیش ھے ۔ایک بڑی مشکل کا سامنا یہ بھی ہے یہاں ٹیلِفون نیٹ ورک بلکْل نہیں ہے ۔اس سْہولیات سے آج تک یہاں کے عوام محروم ہیں ۔دوسری جانب طبی سہولیات نا کے برابر ہے کہیں گائوں تک کچّی روڈ سڑک رابطہ ہے ۔یہ سڑکیں کئی سالوں سے بند پڑیں ہیں اگر کوئی گاڑی یہاں لے جاتا بھی ہے وہ خطرے کی تصویر پیش پیش ہے ۔لار کے مقام کا بھی یہی حال ہے بڑے دْکھ و افسوس کی بات ہے آزادی کے پچھلے 73 سال سے اِن علاقہ جات کے عوام کو غلامی کی تصویر ہی آج تک پیش پیش ھے ان کی زمینی سطح پر آج تک کسی نے سْد نہیں لی یہ لوگ غْربت غریبی کے مارے مزدْوری کر کے دو وقت کا گْزارہ کرتے ہیں اور پیدل 50+50 کلو میٹر کی دوری پر واقع تحصیل ھیڈکواٹر مہور یا 120 کلو میٹر ضلع ھیڈکوآٹر ریاسی و کئی کلو میٹر سرکار کو جا کر ان دیشواریوں کیلئے عرضیاں دیتے آئے ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے ان علاقہ جات کی ترقی آج تک کیوں نہیں ہو پائی ۔ایڈوکیٹ ساجرہ قادر نے یہ کہا ہے ان علاقہ جات عوام کی کسی نے آج تک اچھی طرع زمینی سطح پر سْد نہیں لی ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام ان دیشواریوں کا سامنا آج تک کر رہے ہیں اور اپنے حق حقوق سے محروم ہیں ۔میں ایڈوکیٹ ساجرہ قادر بلاک گلابگڑھ کے عوام سے اپیل کرتی ہوں اگر آپ مجھ پر یقین رکھتے ہیں اور اس علاقاجات کی ترقی چاہتے ہیں مجھے ایک موقعہ ڈی۔ڈی۔سی الیکشن میں دیں میں ایک ایڈوکیٹ ہی نہیں ایک پوسٹ گریجویٹ رولرڈیبلپمنٹ ڈگری ہولڈر ہوں مجھے کام کرنا آتا ہے۔ صرف آپ لوگ میرا ساتھ دیں آپ کے تعاون سے میں تحصیل ضلع انتظامیہ و سرکار تک یہ دشواریاں لے کر جائوں گی ۔انشاء اللہ ۔آپ کے سامنے بلاک گلابگڑھ کے ہرگائوں کی ترقی آپ کے تعاون سے ہم سب مل کر ایک خوبصورت طریقے سے کر پائیں گے جب تک بلاک گلابگڑھ کے عوام خود گھرں سے باہر نہیں آئیں گے تب تک ان علاقہ جات گائوں کی ترقی زمینی سطح پر ہونا نا ممکن ہے ۔آپ میرا ساتھ دیں بھروسہ کریں انشاء اللہ ہم سب اس میشن میں ہمیشہ کامیابی حاصل کریں گے ۔میں آپ سب کے تعاون و دعائوں کی قبولیت پر بھروسہ رکھتی ہوں آپ سب کی خدمات کرنے پر آپ کی دعائوں سے آپ کی کامیابی پر آپ کے تعاوسے اچھی طرح اْترنے کی کوشش کروں گی ۔